اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن: تین بجے تک 53 فیصد پولنگ ، ہری دوار ٹاپ پر تو الموڑا میں سب سے کم ووٹنگ

نئی دہلی۔ اتراکھنڈ میں چوتھی اسمبلی کے قیام کے لئے آج صبح 8 بجے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔

Feb 15, 2017 09:25 AM IST | Updated on: Feb 15, 2017 04:51 PM IST

دہرادون : اتراکھنڈ میں آج ہو رہے اسمبلی انتخابات میں تین بجے تک 53 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اس دوران چار مقامات پر ووٹنگ مشین خراب ہونے پر ان کی جگہ نئی مشینیں لگائی گئیں۔  چیف الیکٹورل دفتر کے نوڈل افسر نتن اپادھیائے نے بتایا کہ پوڑی میں 45، ٹہری 46، اترکاشی60، رودرپریاگ 50، الموڑہ میں 43 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اودھم سنگھ نگر میں 60، نینی تال 54، ہری دوار میں 62، پتھوراگڑ 48، چمولی 47، باگیشور 50، چمپاوت 51 اوردہرادون میں 49 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا تمام 69 اسمبلی حلقوں سے اب تک کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن: تین بجے تک 53 فیصد پولنگ ، ہری دوار ٹاپ پر تو الموڑا میں سب سے کم ووٹنگ

ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہو گئی، شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔ یہ الیکشن کئی معنوں میں کانگریس اور بی جے پی کے لئے اہم ہونے جا رہا ہے۔  یہاں کئی قد آور لیڈروں کا کریئر داؤ پر لگا ہے۔

اتراکھنڈ میں ریاست کے 75 لاکھ 12 ہزار 559 ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے پولنگ بوتھوں پر پہنچ  رہے ہیں۔ آج 628 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو جائے گی۔ 628 میں 60 خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹرانس جینڈر امیدوار بھی میدان میں ہے۔ ریاست میں زیادہ تر نشستوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست ٹکر ہے۔ ریاست کے قیام کے بعد یہ دونوں پارٹیاں ہی باری باری اقتدار پر قابض ہوئی ہیں۔

Loading...

uttrakhand polling1

ریاست میں کل 70 اسمبلی نشستیں ہیں۔ لیکن كرپرياگ میں بی ایس پی امیدوار کی موت کی وجہ سے فی الحال 69 سیٹوں کے لئے صرف ووٹنگ ہونی ہے۔ كرپرياگ سیٹ پر الیکشن 9 مارچ کو ہوگا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز