اے ایم یو طلبہ یونین انتخابات کیلئے پرجوش ماحول میں ووٹنگ

Dec 11, 2017 10:31 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 10:31 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے گئے ۔ طلبہ وطالبات نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس مرتبہ بھی کیمپس مسائل کے ساتھ ساتھ سیاسی مسائل الیکشن پر حاوی رہے ۔ ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹی کی سیاست میں اہم رول ادا کرنے والی علاقائیت بھی کہیں نہ کہیں الیکشن کو اثراندازکیا ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کا الیکشن ہمیشہ ہی ہندوستانی مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ اس مرتبہ کافی دیرسے جب آدھا سیشن مکمل ہونے جا رہا ہے ، تب کیمپس میں طلبہ یونین کے انتخابات ہوئے ۔

اے ایم یو طلبہ یونین انتخابات کیلئے پرجوش ماحول میں ووٹنگ

طلبہ یونین کے اس انتخاب میںصدر عہدے کے لئے اجے سنگھ جو بی جے پی ممبراسمبلی کے پوتے ہیں تو وہیں نائب صدر کے لئے وکرانت جوہری قسمت آزما رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اے ایم یو کیمپس میں اس طرح کی سیاست مستقبل کے لئے اچھی علامت نہیں ہے ،کیونکہ اے ایم یو کے طلبہ یونین انتخابات میں سیاسی پارٹیوںکا دخل کبھی نہیں رہا ، لیکن اس مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد حسرت بھری نگاہوں سے کیمپس کو دیکھ رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز