اترپردیش بلدیاتی انتخابات : علی گڑھ میں پتھراو تو فرخ آباد میں آزاد امیدوار نے لہرایا طمنچہ

Nov 26, 2017 12:35 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 03:31 PM IST

الہ آباد: بلدیاتی انتخابات میں میں دوسرے مرحلہ کی پولنگ جاری ہے ۔ دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی بھیڑ بھی نظر آنے لگی ۔ تاہم کچھ مراکز پر ای وی ایم کے خراب ہونے سے ووٹر زمایوس ہوئے۔ تو کچھ مقامات پر ہنگامہ آرائی کی خبریں موصول ہوئی ہے۔

اترپردیش کے فرخ آباد میں نوشا نام کے آزاد امیدوار نے پولنگ بوتھ پر طمنچہ لہرایا تو وہیں علی گڑھ میں فرضی ووٹنگ کو لے کر دو فریقوں میں جم کر ہنگامہ آرائی اور پتھراو ہوا ۔ جبکہ الہ آباد میں متعدد مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی شکایات کی گئیں ۔ تاہم فوری طور پر اس کو ٹھیک کردیا گیا۔

اترپردیش بلدیاتی انتخابات : علی گڑھ میں پتھراو تو فرخ آباد میں آزاد امیدوار نے لہرایا طمنچہ

الہ آباد میں اینگلو بنگالی انٹر کالج، میئر کے پولنگ اسٹیشن سیکنڈری اسکول خسروباغ، پرائمری اسکول شاه گنج، نینی کے رنجیت پنڈت انٹر کالج، کے این کاٹجو انٹر کالج، سیکنڈری اسکول پی ایس سی نینی اور دولت حسینی انٹر کالج ووٹنگ مراکز پر ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے وقت سے پولنگ شروع ہی نہیں ہو پائی اور کچھ جگہوں پر انتخابات کے دوران گڑبڑياں آئیں جسے درست کر لیا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ سهاس الوائی نے بتایا کہ ایسی کسی قسم کی گڑبڑي نہیں ہوئی ہے. معمولی تکنیکی گڑبڑي تھی جسے دور کر لیا گیا۔ پولنگ میں رکاوٹ ہونے کی خبر غلط ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز