الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ ، آئندہ انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا ہوگا استعمال

Aug 09, 2017 10:38 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 10:38 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آج ایک حلف نامہ داخل کرکے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ساتھ ووٹر ویریفیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی )کا استعمال کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ انتخابات میں وی ایم مشین کے ساتھ ووٹر ویریفیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کے استعمال شامل کرنے کی مانگ پردائر کی گئی مختلف درخواستوں پر آج سماعت کر رہا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر حلف نامے کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی اور دیگر درخواست گزاروں نے انتخابات میں کسی بھی طرح کی گڑ بڑ کو روکنے کے لئے ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کے استعمال کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ ، آئندہ انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا ہوگا استعمال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز