Live Results Assembly Elections 2018

اتراكھنڈ : 16 سال گزر جانے کے باوجود وقف بورڈ مکمل عملہ سے محروم

اتراكھنڈ میں وقف بورڈ کے جائیدادیں اربوں روپے کی ہیں ، مگر اس محکمہ کے پاس ملازمین صرف چار یا پانچ ہیں ۔

Mar 24, 2017 07:43 AM IST | Updated on: Mar 24, 2017 07:47 AM IST

دہرہ دون : اتراكھنڈ میں وقف بورڈ کے جائیدادیں اربوں روپے کی ہیں ، مگر اس محکمہ کے پاس ملازمین صرف چار یا پانچ ہیں ۔ آپ كو یہ بات سن کر عجیب لگے گا ، مگر حقیقت یہی ہے ۔ 16 سال سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے ، مگر آج تک اتراكھنڈ وقف بورڈ کو مکمل عملہ تک مہیا نہیں کرایا جاسکا ہے۔ اتراکھنڈ وقف بورڈ کی تشکیل کے 16 سالوں کے دوران کئی حکومتیں آئیں اور چلی بھی گئیں ، مگر وقف بورڈ کی جانب کسی کا دھیان تک نہیں گيا ۔

اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش جیسے صوبوں میں جہاں وقف بورڈ میں سینکڑوں ملازمین کام کرتے ہیں ، تو وہیں اتراکھنڈ وقف بورڈ میں عملہ کے نام پر محض خانہ پوری کی جا رہی ہے ۔ بورڈ میں جن سی ای او کی تعیناتی ہے، ان کے پاس دیگر محکموں کی ذمہ داری بھی ہے ۔ اس لیے یہ اپنا کچھ ہی وقت بورڈ کو دے پاتے ہیں ۔ اس كے علاوہ ایک آڈیٹر کم انسپکٹر اور دو بابو کے سہارے ہی بورڈ کا کام کاج چل رہا ہے۔ اس عملے کے سہارے ریاست میں تقریبا 700 ارب روپے کی جائیدادوں کا ریکارڈ رکھنے اور دیکھ بھال کرنے کا کام آخر کس طرح انجام دیا جارہا ہے ، اس بات کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے ۔

اتراكھنڈ : 16 سال گزر جانے کے باوجود وقف بورڈ مکمل عملہ سے محروم

بورڈ کے سی ای او احمد علی کا بھی کہنا ہے کہ عملہ کی کمی کا بورڈ کے کام پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ احمد علی کے مطابق اب ریاست میں نئی ​​حکومت آگئی ہے ، لہذا ایک بار پھر وہ کم سے کم چالیس لوگوں کے عملے کی فائل آگے بڑھائیں گے ۔ حالانکہ پہلے بھی بورڈ نےعملہ کی کمی کا رونا پرانی تمام حکومتوں کے سامنے رویا تھا، مگر اس کا کوئی معقول جواب محكمے کو نہیں ملا۔

وقف بورڈ میں کام کے سلسلے میں دور دور سے آنے والے متولی اور مسلم امور کے ماہر بھی اس کو ایک بڑی پریشانی تسلیم کررہے ہیں اور اہم ضرورت قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اتراكھنڈ میں اب بی جے پی کی حکومت ہے اور اس پارٹی کا نعرہ بھی ہے سب کا ساتھ، سب کا وکاس ۔ ان کو امید ہے کہ وقف بورڈ کی اس اہم پریشانی کو نئی ترویندر سنگھ راوت کی حکومت سنجیدگی سے لے گی اور جلد ہی اس کا کوئی حل نکالے گی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز