امن منی ترپاٹھی پھر مشکل میں، اغوا کے معاملے میں جاری ہوا گرفتاری وارنٹ

Jul 19, 2017 12:53 PM IST | Updated on: Jul 19, 2017 12:53 PM IST

لکھنئو۔ آزاد ممبر اسمبلی امن منی ترپاٹھی ایک بار پھر مشکل میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔ کورٹ میں حاضر نہیں ہونے پر اے ڈی جے اے کے روی نے ممبر اسمبلی امن منی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ امن منی پرعلاج کرانے لکھنؤ آئے گورکھپور کے ایک ٹھیکیدار کے اغوا کا الزام ہے۔

معاملے کی سماعت کر رہی عدالت میں منگل کو امن منی پر الزام طے کئے جانے تھے لیکن رکن اسمبلی کی جانب سے ان کے وکیل نے عرضی دے کر حاضری معافی کی اپیل کی۔ کورٹ نے کہا کہ آج امن منی کے خلاف الزامات طے کئے جانے ہیں، ایسے میں حاضری معافی نہیں دی جا سکتی۔ کورٹ نے حاضری معافی کی عرضی منسوخ کرتے ہوئے امن منی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔

امن منی ترپاٹھی پھر مشکل میں، اغوا کے معاملے میں جاری ہوا گرفتاری وارنٹ

بتا دیں کہ گورکھپور کے ٹھیکیدار رشی نے دارالحکومت کے گوتم پلی تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ علاج کرانے لکھنؤ آئے تھے۔ یہاں امن منی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کی گاڑی روک لی اور بے حیائی کرتے ہوئے اس کو اغوا کر لیا۔ پولیس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز