Live Results Assembly Elections 2018

والد کے قتل کا پہلے سے اندیشہ تھا ، قاتلوں کو ہم نے پوری طرح  کردیا ہے معاف : کانگریس صدر راہل گاندھی

اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو انہوں نے اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نے پوری طرح سے معاف کردیا ہے ۔

Mar 11, 2018 01:09 PM IST | Updated on: Mar 11, 2018 01:09 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی اپنے سنگاپور دورے کے دوران ہفتہ کو آئی آئی ایم کے ایک پروگرام میں طلبہ کے درمیان پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو انہوں نے اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نے پوری طرح سے معاف کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوٹ تو لگی تھی ، ہم کچھ سالوں تک کافی پریشان رہے ، لیکن اب ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے۔

راہل گاندھی نے یہاں اپنے والد کے ساتھ ساتھ اپنی دادی کے قتل کے بارے میں بھی بات چیت کی اور کہا کہ ان کے اہل خانہ کو اس بارے میں پتہ تھا کہ انہیں یہ قیمت چکانی پڑے گی ، کیونکہ آپ غلط کے خلاف جب بھی کھڑے ہوتے ہیں تو اس کی قیمت آپ کو جان دے کر چکانی پڑتی ہے ۔ سیاست میں ہم ایسی طاقت کا سامنا کرتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتی ہے ، مگر آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

والد کے قتل کا پہلے سے اندیشہ تھا ، قاتلوں کو ہم نے پوری طرح  کردیا ہے معاف : کانگریس صدر راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے ۔ وجہ خواہ کچھ بھی رہی ہو ، مجھے کسی طرح کا تشدد پسند نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے ۔ وجہ خواہ کچھ بھی رہی ہو ، مجھے کسی طرح کا تشدد پسند نہیں ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے جبکہ بی جے پی ملک کیلئے اہم فیصلوں میں بھی سب کو ساتھ رکھنے میں یقین نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کیلئے حال کے سوالات پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ کانگریس ان سوالات کا حل عوام کے درمیان جاکر تبادلہ خیال کے ذریعہ نکالے گی ۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی ان دنوں سنگاپور کے دورے پر ہیں ۔ یہاں اس سے پہلے وہ آزاد ہند فوج کے میموریل پر گئے اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں وزیر خزانہ ڈبلیو بال کرشنن سمیت سینئر وزرا سے بات چیت کی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز