دہلی این سی آرمیں شام کو آندھی بارش کا خدشہ

دہلی این سی آر کا موسم ان دنوں خراب ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کی بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

May 17, 2018 05:10 PM IST | Updated on: May 17, 2018 05:10 PM IST

نئی دہلی: دہلی این سی آر کا موسم ان دنوں خراب ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔  اس دوران 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کی بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

مغرب کا موسم خراب ہونے کے سبب دہلی اور این سی آر کے موسم میں اس طرح کی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دہلی این سی آرمیں شام کو آندھی بارش کا خدشہ

محکمہ موسمیا سے ملی اطلاعات کے مطابق بحرعرب میں سائیکلون تیز ہوچکا ہے۔ گجرات کے سبھی بندرگاہوں پر سگنل لگادیئے گئے ہیں۔ اس دوران 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

اس دوران مچھواروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مغربی علاقوں کا اثر دہلی این سی آر میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ شام 4 بجے کے بعد دہلی این سی آر کے موسم میں تیزی سے تبدیلی آئے ی اور تیز آندھی کے ساتھ بارش بھی ہونے کاامکان ہے۔

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز