Live Results Assembly Elections 2018

گجرات اسمبلی انتخابات میں راشٹریہ علما کونسل پرسیکولر فورسیز کو کمزور کرنے کا الزام

اترپردیش میں سر گرم رہنے والی علما کونسل کے گجرات انتخابات میں مسلمانوں کےدرمیان بی جے پی کے لئےانتخابی مہم چلانے پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

Nov 18, 2017 08:36 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 08:36 PM IST

الہ آباد : اترپردیش میں سر گرم رہنے والی علما کونسل کے گجرات انتخابات میں مسلمانوں کےدرمیان  بی جے پی کے لئےانتخابی مہم چلانے پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدرجاوید محمد کا کہنا ہے کہ گجرات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ ایسے میں علما کونسل کو سیکولر طاقتوں کو مضبوط کرنےکا کام کرنا چاہئے۔

جاوید محمد کا کہنا ہےکہ علما کونسل کے صدرعامر رشادی اپنےغیر ذمہ درانہ بیانوں سے بی جے پی کو فائدہ پہنچانےکا کام کررہےہیں ۔ گجرات میں علما کونسل مسلمانوں سے مذہبی بنیادوں پرسیاسی اپیل  کر رہی ہے ۔ علما کونسل مسلم ووٹروں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی  کوشش کر رہی ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات میں راشٹریہ علما کونسل پرسیکولر فورسیز کو کمزور کرنے کا الزام

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز