مشہور سائنسداں، پروفیسر، پدم وبھوشن یشپال کا نوئیڈا کے میکس اسپتال میں انتقال

نئی دہلی۔ مشہور سائنس داں اور ماہر تعلیم پروفیسر يشپال کا کل رات نوئیڈا میں انتقال ہو گیا۔

Jul 25, 2017 12:30 PM IST | Updated on: Jul 25, 2017 12:32 PM IST

نئی دہلی۔ مشہور سائنس داں اور ماہر تعلیم پروفیسر يشپال کا کل رات نوئیڈا میں انتقال ہو گیا۔ وہ 90 سال کے تھے۔ ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر يشپال کا کل رات آٹھ بجے نوئیڈا کے میکس ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹا ہے۔ پدم بھوشن اور پدم وبھوشن سمیت کئی اعزاز سے نوازے گئے پروفیسر يشپال کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں پلاننگ کمیشن میں مشیراعلی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سکریٹری اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے چیرمین شامل ہیں۔ ان کی آخری رسم آج شام تین بجے لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔

پروفیسر یشپال کی پیدائش 26 نومبر 1926کو ہریانہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل ریسرچ سے کیا تھا۔ حکومت ہند نے 1973 انہیں خلائی اپليكیشن سینٹر کا پہلا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔84۔ 1983 میں وہ پلاننگ کمیشن کے مشیراعلی بھی رہے تھے۔ پرو فیسر یشپال کو 1976 میں پدم بھوشن اور 2013 میں پدم وبھوشن اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ وہ سال 1986 سے 1991 تک یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین رہے تھے۔ پروفیسر یشپال کو سائنس اور انجینئرنگ کے میدان میں خدمات کے لئے جانا جاتا ہے۔ پروفیسر یشپال نے میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے طبیعیات میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی تھی۔

مشہور سائنسداں، پروفیسر، پدم وبھوشن یشپال کا نوئیڈا کے میکس اسپتال میں انتقال

سابق صدر پرتیبھا پاٹل کے ساتھ یشپال (گیٹی امیجیز)۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز