یوم آزادی خاص : دو مرتبہ ملی کرسی ، پھر بھی لال قلعہ پر پرچم نہیں لہرا پائے یہ وزرائے اعظم

ہر لیڈر کا خواب ہوتا ہے کہ ایک دن وہ وزیر اعظم بنے، وہ دن آئے جب وہ لال قلعہ پر پرچم لہرا کر ہم وطنوں سے خطاب کرے۔ لیکن ملک کے دو وزرائے اعظم ایسے ہیں ، جنہیں لال قلعہ سے پرچم لہرانے کا موقع نہیں ملا

Aug 15, 2017 07:16 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 07:16 PM IST

نئی دہلی : ہر لیڈر کا خواب ہوتا ہے کہ ایک دن وہ وزیر اعظم بنے، وہ دن آئے جب وہ لال قلعہ پر پرچم لہرا کر ہم وطنوں سے خطاب کرے۔ لیکن ملک کے دو وزرائے اعظم ایسے ہیں ، جنہیں لال قلعہ سے پرچم لہرانے کا موقع نہیں ملا۔

ہم بات کر رہے ہیں گلزاری لال نندا اور چندر شیکھر کی۔ نندا دو مرتبہ 13-13 دن کے لئے وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے تھے۔ پہلی بار وہ 27 مئی سے 9 جون 1964 اور دوسری بار 11 سے 24 جنوری 1966 تک وزیر اعظم رہے۔

یوم آزادی خاص : دو مرتبہ ملی کرسی ، پھر بھی لال قلعہ پر پرچم نہیں لہرا پائے یہ وزرائے اعظم

نندا پہلی مرتبہ پنڈت جواہر لال نہرو کی موت کے بعد اور دوسری بار لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد نگراں وزیر اعظم بنائے گئے۔ لیکن ان یہ مدت کار اتنے ہی وقت تک محدود رہی، جب تک کہ کانگریس نے اپنے نئے لیڈر کا انتخاب نہیں کیا۔

چندرشیکھر دوسرے ایسے وزیر اعظم ہیں جنہیں لال قلعہ کی فصیل سے پرچم لہرانے کا موقع نہیں ملا۔ وہ 10 نومبر 1990 سے 21 جون 1991 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔

Loading...

نہرو، اندرا اور منموہن کا ریکارڈ نہیں ٹوٹا

لال قلعہ سے سب سے زیادہ مرتبہ پرچم لہرانے کا ریکارڈ پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے نام ہے۔ انہوں نے 15 اگست 1947 سے مئی 1964 تک مسلسل 17 مرتبہ ترنگا لہرایا۔ اس کے بعد نمبر آتا ہے اندرا گاندھی کا، جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں 16 مرتبہ ترنگا لہرایا۔ ابھی تک یہ ریکارڈ کسی وزیر اعظم نے نہیں توڑا ہے۔ علاوہ ازیں منموہن سنگھ نے بھی لال قلعہ سے 10 مرتبہ پرچم لہرایا۔

سب سے زیادہ بار پرچم لہرانے والے غیر کانگریسی

اٹل بہاری واجپئی اپنے پہلے دور اقتدار میں لال قلعہ پر ترنگا لہرانے نہیں پہنچ پائے۔ لیکن دوسری مدت میں انہیں یہ موقع مسلسل چھ مرتبہ ملا۔ وہ سب سے زیادہ مرتبہ جھنڈالہرانے والے غیر کانگریسی وزیر اعظم ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم مودی چار مرتبہ لال قلعہ کی فصیل سے پرچم لہرا کر ملک کو خطاب کر چکے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز