چمپئنز ٹرافی : دو سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی سے کافی خوش ہیں محمد سمیع ، کیا یہ وعدہ

May 08, 2017 10:58 PM IST | Updated on: May 08, 2017 10:58 PM IST

نئی دہلی: تیز گیندباز محمد سمیع دو سال بعد ہندستانی ون ڈے ٹیم میں واپسی سے بے حد خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں اپنا سوفیصد مظاہرہ کریں گے ۔ 26 سالہ سمیع کو انگلینڈ میں یکم جون سے ہونے والی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے لیے پیر کو اعلان 15 رکنی ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سمیع نے اپنے 47 ون ڈے میں سے آخری ون ڈے 26 مارچ 2015 کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف عالمی کپ میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنی انجری سے پریشان رہے تھے۔

تیز گیند باز نے اپنی واپسی پر کہاکہ طویل عرصے بعد میں ہندوستانی ٹیم میں واپس آ رہا ہوں۔دو سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے۔چوٹ کے بعد میں نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ میں اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دوں۔میں نے اپنا وزن بھی کم کیا ہے اور فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ ہندستان کے موجودہ تیز گیند بازوں میں بہترین مانے جانے والے سمیع نے کہاکہ میری پوری کوشش رہے گی کہ میں چمپئنز ٹرافی میں اپنا بہترین مظاہرہ کروں۔میں چاہتا ہوں کہ میں نے جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے آغاز کروں۔

چمپئنز ٹرافی : دو سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی سے کافی خوش ہیں محمد سمیع ، کیا یہ وعدہ

گزشتہ دو سال میں زیادہ تر ٹیسٹ کھیلنے والے سمیع نے کہا کہ ان کے لیے آئی پی ایل 10 میں کھیلنا ایک اچھا موقع رہا۔انہوں نے کہاکہ چمپئنز ٹرافی سے پہلے مجھے خود کو ٹیسٹ کرنا تھا اور آئی پی ایل سے مجھے اپنی فٹنس چیک کرنے کے لئے آٹھ دس میچ کھیلنے کو ملے گئے۔میں اب مکمل میچ فٹنس کے ساتھ چمپئنز ٹرافی میں کھیلنے اتروں گا۔ آئی پی ایل ٹیم دہلی ڈئیر ڈیولس کی جانب سے کھیل رہے سمیع نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کے کپتان اور سابق ہندستانی فاسٹ بولر ظہیر خان سے کافی رہنمائی ملی۔ انہوں نے کہاکہ طویل عرصے بعد میں یہاں آیا اور نیٹ پریکٹس اور میچ کے دوران ظہیر بھائی سے مسلسل بات چیت ہوتی رہی اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

چمپئنز ٹرافی کے لیے ہندستانی فاسٹ اٹیک کو بہترین بتاتے ہوئے سمیع نے کہاکہ یقینا یہ ایک بہترین فاسٹ اٹیک ہے۔ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کو کتنا سپورٹ کر پاتے ہیں اور ایک یونٹ کے طور پر کتنی اچھی کارکردگی کر پاتے ہیں۔ سمیع نے چمپئنز ٹرافی میں خطاب بچانے کا اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سوفیصد امید ہے کہ ہم اپنے خطاب کا دفاع کریں گے۔ہمیں اپنا سوفیصد دینے کی کوشش کرنی ہوگی۔میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم جي جان لڑا دیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز