قصورواروں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی: یوگی آدتیہ ناتھ

Aug 12, 2017 09:11 PM IST | Updated on: Aug 12, 2017 09:11 PM IST

لکھنؤ۔ گورکھپور میں بابا راگھوداس میڈیکل کالج اسپتال میں 33 معصوموں کی موت سے پریشان اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ اس واقعہ کے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے گی اور قصوروار لوگوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ یوگی کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور میں واقع بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 33 بچوں کی موت ہو گئی تھی ۔ بچوں کی موت کے لیے آکسیجن سلنڈر کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اگرچہ اسپتال انتظامیہ نے ان کی موت کو فطری قرار دیا ہے ۔ واقعہ کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے اس کے لیے یوگی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے واقعہ کا جائزہ لینے کے لیے اپنے وفودگورکھپور بھیجے ہیں۔

قصورواروں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی: یوگی آدتیہ ناتھ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز