یوگی راج میں غنڈوں کے حوصلے بلند، مظفر نگر میں شوہر اور بچے کے سامنے خاتون کی اجتماعی عصمت دری

مظفر نگر۔ یوپی میں یوگی راج میں غنڈوں اور بدمعاشوں نے قانون و انتظام کی ساری دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔

Oct 07, 2017 03:36 PM IST | Updated on: Oct 07, 2017 03:36 PM IST

مظفر نگر۔ یوپی میں یوگی راج میں غنڈوں اور بدمعاشوں نے قانون و انتظام کی ساری دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔ ریاست میں جب سے یوگی حکومت اقتدار میں آئی ہے، آئے دن ریپ، قتل اور ڈکیتی کے واردات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ حالانکہ قانون وانتظام کے نام پر ہی یہاں بی جے پی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم قانون و انتظام کا مسئلہ ہی اب اس حکومت کے لئے درد سر بنتا جا رہا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال مظفرنگر میں ایک عورت کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ ہے۔ عورت اپنے شوہر اور ایک بچہ کے ساتھ ڈاکٹر کے یہاں سے دوا لے کر لوٹ رہی تھی۔ تبھی کار سوار بدمعاشوں نے انہیں روک لیا۔  بدمعاشوں نے بچے کو بندوق کی نوک پر لیتے ہوئے خاتون کے شوہر کو یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد بدمعاش عورت کو گنے کے کھیت میں لے گئے جہاں عورت کی اجتماعی عصمت دری کی۔  پولیس نے کیس درج کر متاثرہ خاتون کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیا ہے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

معلومات کے مطابق، معاملہ تھانہ بھوپا علاقہ کا ہے جہاں تھانہ ككرولی علاقے کے گاؤں ڈھاسری رہائشی اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گاؤں بسیڑا سے دوا لے کر واپس اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ تبھی گنگ نہر واقع نرگاجنی پاور ہاؤس کے قریب کار سوار چار بدمعاشوں نے انہیں ہتھیاروں کے بل پر روک لیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے بچے کو بندوق کی نوک پر لے کر پہلے خاتون کے شوہر کو یرغمال بنایا پھر بچے کو بھی باندھ کر کھیت میں ڈال دیا۔ اس کے بعد خاتون کو گنے کے کھیت میں لے گئے جہاں چاروں بدمعاشوں نے باری باری خاتون کی عصمت دری کی۔

یوگی راج میں غنڈوں کے حوصلے بلند، مظفر نگر میں شوہر اور بچے کے سامنے خاتون کی اجتماعی عصمت دری

علامتی تصویر

Loading...

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جب اس نے شور مچانا شروع کیا تو پاس کے کھیت میں کام کر رہے ایک کسان نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کو آزاد کرایا۔ اس کے بعد علاقہ کے کئی لوگ جائے حادثہ پر اکھٹا ہو گئے اور پھر متاثرہ کنبہ کو تھانے لے گئے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز