دہلی :  ڈیفنس کالونی میں نشہ میں دھت خاتون نے اپنی ماں اوربھائی کو ماری گولی ، ملزمہ گرفتار، تفتیش شروع

ایک خاتون نے مبینہ طورپر یہاں کے ڈیفنس کالونی علاقہ میں اپنے بھائی اور ماں کو اپنی لائسنسی پستول سے گولی مار کر زخمی کردیا۔

Dec 22, 2017 06:09 PM IST | Updated on: Dec 22, 2017 06:09 PM IST

نئی دہلی: ایک خاتون نے مبینہ طورپر یہاں کے ڈیفنس کالونی علاقہ میں اپنے بھائی اور ماں کو اپنی لائسنسی پستول سے گولی مار کر زخمی کردیا۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ۔ یہ واقعہ جمعرات کا ہے جب تینوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوگئی اور سنگیتا نے اپنے بھائی ہرسرن اور ماں گیتا کو گولی ماردی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سنگیتا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔وہ فائرنگ کے وقت مبینہ طور پر نشہ میں تھی۔ اس کی لائسنس شدہ پستول بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو اے آئی آ ئی ایم ایس کے ٹراما سنٹر میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

دہلی :  ڈیفنس کالونی میں نشہ میں دھت خاتون نے اپنی ماں اوربھائی کو ماری گولی ، ملزمہ گرفتار، تفتیش شروع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز