گریٹر نوئیڈا:اولا کیب میں خاتون کو یرغمال بناکر اجتماعی عصمت دری،حراست میں 6 مشتبہ

Apr 27, 2018 10:45 AM IST | Updated on: Apr 27, 2018 10:45 AM IST

گریٹر نوئیڈا میں جمعہ کو اولا کیب میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔نوئیڈا کی کمپنی میں کام کرنے والی ایک خاتون کا الزام ہے کہ اس نے سورج پور جانے کیلئے سیکٹر 37 سے اولا کیب بک تھی۔سفر کے دوران راستے میں ڈرائیور خاتون کو جبراً شراب پلانے کی کوشش کرنے لگا۔خاتون کے منع کرنے پر اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی عصمت دری کی۔پولیس نے اس معاملے میں ڈرائیور اور اس کے مامو زاد بھائی سمیت 6 لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

جائے وقوع تھانہ جارچا کوتوالی علاقے کے یا نگر کی ہے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ڈرائیور سمیت کیب میں بیٹھے لوگوں نے شراب نہ پینے پر کیب کو دیا نگر گاؤں کے پاس والے جارچا جنگل میں لے جا کر روک دی تھی اور وہیں یرغمال بنا کر اجتماعی عصمت دری کی۔

گریٹر نوئیڈا:اولا کیب میں خاتون کو یرغمال بناکر اجتماعی عصمت دری،حراست میں 6 مشتبہ

تھانہ جارچا کوتوالی

خاتون کے مطابق ۔وہ کسی طرح جنگل سے بھاگ کر دیا نگر گاؤں پہنچ گئی تھی۔جہاں شور مچانے پر گاؤں والے جاگ گئے تھے۔وہیں سے خاتون نے پولیس کو فون کر کے بلایا تھا۔فی الھال ملزم کے چچا سمیت 6 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے خاتون کو بھی میڈیکل جانچ کیلئے بھیجا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ منگل(24 اپریل) کو گریٹر نوئیڈا کے ایک نامی پرائیویٹ اسکول کی 11ویں کی طلبا کے ساتھ چلتی کار میں اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔طالبہ کو 3 شکص نے چلتی کار میں یرغمال بنا کر اس کے سات اجتماعی عصمت دری کے واقعے کو انجام دیا تھا۔ملزم میں سے ایک متاثرہ کا کلاس میٹ اور ایک رشتہ دار شامل تھا۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز