جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے چمٹے سے جلادیا 13 سال کے بچے کا پرائیویٹ پارٹ

گریٹر نوئیڈا میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر 13 سال کے ایک بچے کے پرائیویٹ پارٹ کو چمٹے سے جلادیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتی تھی ، لیکن لڑکا اس کی مخالفت کررہا تھا ۔

Oct 10, 2018 12:24 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 12:24 PM IST

گریٹر نوئیڈا میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر 13 سال کے ایک بچے کے پرائیویٹ پارٹ کو چمٹے سے جلادیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتی تھی ، لیکن لڑکا اس کی مخالفت کررہا تھا ۔ یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کے چپرولا کا بتایا جارہا ہے۔ ملزم خاتون ابھی بھی فرار ہے ۔

متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ خاتون شادی شدہ ہے اور اس نے لڑکے کے ساتھ کئی مرتبہ سیکس کرنے کی کوشش کی ۔ افسران کے مطابق خاتون کی عمر 20 سال ہے۔ گزشتہ جمعہ کی دوپہر کو اس نے لڑکے کو اپنے گھر بلایا ۔ اس وقت وہ گھر پر اکیلی ہی تھی ۔

جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے چمٹے سے جلادیا 13 سال کے بچے کا پرائیویٹ پارٹ

علامتی تصویر ۔

ملزم خاتون کے خلاف منگل کو پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ۔ پولیس نے کسی کو بھی ہتھیار سے چوٹ پہنچانے ، غلط طریقہ سے کسی کو قید کرنے ، اغوا اور دھمکی دینے کے الزامات کے تحت شکایت درج کرلی ہے۔ خاتون کے خلاف پاسکو ایکٹ کے تحت بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی ہر طرح سے جانچ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ گزشتہ سال کیرالہ کے ملاپورم میں 30 سال کی ایک خاتون نے اپنے عاشق کا پرائیویٹ پارٹ چاقو سے کاٹ ڈالا تھا ۔ خاتون کو جب پتہ چلا کہ اس کا عاشق کسی اور خاتون کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہے تو اس نے عضو خاص کو ہی کاٹ دیا تھا ۔ گزشتہ ماہ بھی اسی سے ملتے جلتے ایک اور واقعہ میں ہریانہ کے سوہنا سٹی میں ایک نوجوان کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ کر اس کو مخنث بنادیا گیا تھا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : کھانا میں نشیلی اشیا ملا کر کیا بے ہوش ، پھر عضو خاص کاٹ کر بنا ڈالا ہیجڑا

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز