لفظ ’’ اردو ‘‘ سب سے پہلے رگ وید میں آیا ، معروف ہندو اسکالر ڈاکٹر اجئے مالویہ کی تحقیق

May 18, 2017 11:39 PM IST | Updated on: May 18, 2017 11:39 PM IST

الہ آباد : لفظ ’’ اردو ‘‘ سب سے پہلے رگ وید میں آیا ہے ۔ رگ وید میں اردو کے لفظی معنی ’ روح ‘ کے ہیں ۔ یہ تازہ تحقیق اردو کے معروف ہندو اسکالر ڈاکٹر اجئے مالویہ نے اپنی نئی کتاب 'ویدک ادب اور اردو ‘ میں پیش کی ہے ۔ ڈاکٹر اجئے مالیہ گذشتہ دو دہائیوں سے اردو ادب میں ہندو روایات کےعناصر پر تحقیقی کام کر رہے ہیں ۔ اس موضوع پر اب تک ان کی کئی کتابیں منظر عام پرآ چکی ہیں ۔

الہ آباد یونیورسٹی کا شعبہ اردوغیر مسلم اردو ادیبوں کا مرکز رہا ہے ۔ ڈاکٹر گیان چند جین، ڈاکٹر تارا چند اور پروفیسر گنگا ناتھ جھا جیسے اردو کے اسکالر اس شعبے کی شان رہے ہیں ۔ اب اسی روایت کو ڈاکٹر اجئے مالویہ نے آگے بڑھایا ہے ۔ شعبہ اردو کے سابق ریسرچ اسکالرکے اردو کے استاد ڈاکٹراجئے مالویہ نے موجودہ اردو ادب میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے ۔ ڈاکٹر اجئے مالویہ کی اب تک نصف درجن تحقیقی اورتنقیدی کتابیں منظرعام پر آ چکی ہیں۔ ان کی تحقیقی کتابوں میں، اردو میں ہندو دھرم، ویدک ادب میں اردو ہے۔ رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز اور شری مد بھگوت گیتا نے اردو ادب میں ایک نیا اضافہ کیا ہے۔ ڈاکٹر اجئے مالویہ کی نے اب نئی تحقیق پیش کی ہے کہ اردو لفظ سب سے پہلے رگ وید میں آیا ہےاوریہیں سےاس کو ایک زبان کی شناخت ملی۔

لفظ ’’ اردو ‘‘ سب سے پہلے رگ وید میں آیا ، معروف ہندو اسکالر ڈاکٹر اجئے مالویہ کی تحقیق

اجئے مالویہ نے اپنی کتابوں میں اس بات کو تحقیقی دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے کہ اردو کا رشتہ ہندو مذہب سے کتنا گہرا ہے ۔ اجئے مالویہ نے گیتا کا ترجمہ اردو میں کیا ہے۔ اس علاوہ علامہ اقبال کی مشہور نظم ’’ رام ‘‘ کا تحقیقی مطالعہ بھی پیش کیا ہے ۔ تاہم ڈاکٹراجئے مالویہ کی شکایت ہے کہ اردوداں طبقے کی طرف سے ان کی تحقیقی کتابوں کو جس طرح کی پذیرائی ملنی چاہئے وہ نہیں ملی ۔ حکومت کی طرف سے بھی اجئے مالویہ کو نظرانداز کیا گیا ۔ یو پی اردو اکاڈمی نے گذشتہ سال اجئے مالویہ کو پانچ ہزارکا انعام دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اجئے مالویہ نے انعام کی رقم بہت کم بتاتے ہوئے لینے سے انکارکردیا تھا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز