الہ آباد کے مشہور ’’ کمپنی باغ‘‘ میں نئی نسل میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے ورک شاپ کا انعقاد

Apr 25, 2017 12:31 PM IST | Updated on: Apr 25, 2017 12:31 PM IST

الہ آباد۔ ماحولیاتی آلودگی سماج کے لئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے ۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اب  نئی نسل سامنے آ رہی ہے۔ بچے  اپنے ارد گرد کے سماج کو ما حولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ مختلف سماجی تنظیموں نے نئی نسل میں ماحولیاتی آلود گی کے تعلق سے بیداری لانے کی مہم کی  شروعات الہ آباد میں کی ہے ۔ الہ آباد کے مشہور ’’ کمپنی باغ ‘‘ میں سینکڑوں بچوں نے سماج کو  ما حولیاتی آلودگی سے پاک  کے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ بچوں نے پینٹنگز اور خاکوں کے ذریعے ماحولیات کو در پیش خطرات کے بارے میں لوگوں کو بتانے کی کوشش کی ۔ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی مختلف سماجی تنظیموں نے خطر ناک قسم کی ما حولیاتی آلودگی کے تعلق سے بچوں کو خبر دار کیا۔

ان دنوں شدید گرمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پرندوں کے مرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ایسے میں پرندوں کو پیاس سے بچانے کے لئے لوگوں میں  پانی کے برتن تقسیم کیے گئے ۔ پرندوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے لوگوں میں  پانی کے برتن تقسیم کیے تاکہ  برتنوں میں پانی بھر کر پرندوں کو پیاس سے بچایا جا سکے ۔ اس موقع پر بچوں نے رنگ برنگی پینٹنگز بنا کر سماج کو پیغام دینے کی کوشش کی۔ ماحولیاتی تحفظ پربنائی جانے والی بہترین پینٹنگزکو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا ۔اس موقع پر بچوں نے اپنے ارد گرد کو صاف رکھنے اور پرندوں کو بچانے کے اپنےعزم کا اظہار کیا ۔

الہ آباد کے مشہور ’’ کمپنی باغ‘‘ میں نئی نسل میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے ورک شاپ کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز