چین کی سرحد کے قریب لاپتہ سکھوئی 30 طیارے کا ملبہ برآمد ، پائلٹ کا پتہ نہیں چل سکا ، آپریشن جاری

May 26, 2017 12:47 PM IST | Updated on: May 26, 2017 12:47 PM IST

نئی دہلی : آسام کی تیج پور فوجی ہوئی پٹی سے پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد لاپتہ ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی 30 طیارے کا ملبہ جمعہ کو برآمد ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملبہ چین کی سرحد کے قریب ملا ہے۔ طیارے میں دو پائلٹ بھی سوار تھے، جن کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔ پائلٹ کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ لاپتہ طیارے نے باقاعدہ ٹریننگ کے تحت منگل کی صبح 9.30 بجے چین کی سرحد سے 172 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تیج پور فوجی ہوائی پٹی سے پرواز بھری تھی۔ اروناچل پردیش میں چین کی سرحد سے ملحق ڈولاسانگ علاقہ میں صبح تقریبا 11.10 بجے طیارے کا رابطہ ریڈار اور ریڈیو سے ٹوٹ گیا تھا۔

چین کی سرحد کے قریب لاپتہ سکھوئی 30 طیارے کا ملبہ برآمد ، پائلٹ کا پتہ نہیں چل سکا ، آپریشن جاری

بدھ کو فضائیہ نے الیکٹرو آپٹیکل پیلوڈ کے ساتھ سی 130 جہاز، ایک جدید ہلکا ہیلی کاپٹر اور چیتک ہیلی کاپٹروں کو تلاشی مہم کے لئے روانہ کیا تھا۔ ریکی صلاحیت کی حامل ایک سکھوئی 30 طیارے کو بھی تلاشی مہم میں لگایا گیا تھا۔فضائیتلاشی مہم کے ساتھ ساتھ فضائیہ نے زمین پر اپنی چار ٹیمیں بھیجی تھیں، جس میں ہندوستانی فوج کے جوان اور ریاستی انتظامیہ کے دو افسران شامل تھے۔ فضائیہ نے کہا تھا کہ تلاشی مہم والے علاقے میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے مہم روک دی گئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز