وائی سی مودی این آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر ، گجرات فسادات کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی کے تھے رکن

Sep 18, 2017 11:58 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 11:58 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر وائی سی مودی کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے آج جاری پریس ریلیز کے مطابق مسٹر مودی کی تقرری این آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل شرد کمار کی جگہ پرکی گئی ہے۔ مسٹر کمارکی مدت کار 30اکتوبر کو مکمل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ مسٹر مودی 1984بیج کے آسام۔میگھالیہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وائی سی مودی 2002 گجرات فسادات کی جانچ کیلئے سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔ ایس آئی ٹی نے وزیر اعظم مودی کو گلبرگہ اجتماعی قتل کے سلسلہ میں کلین چٹ دیدی تھی ، جو اس وقت گجرات کے وزیر اعلی تھے ۔

وائی سی مودی این آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر ، گجرات فسادات کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی کے تھے رکن

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز