اترپردیش : 40اضلاع میں یوگ مرکز کھولے گی یوگی حکومت ، عالمی یوم یوگ کی تقریب میں 51 ہزار افراد ہوں گے شریک

Apr 22, 2017 01:00 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 01:00 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں رواں مالی سال کے دوران 40اضلاع میں یوگ مراکز کا قیام کیا جائے گا جبکہ ریاست میں آیروید کے 23،یونانی کے سات اور ہومیوپیتھک کے 12 اسپتال کھولے جائیں گے۔ ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کل یہاں آیوش محکمہ کے ایک پروگرام میں کہا کہ آئندہ 21جون کو بین الاقوامی یوگ کے دن کے موقع پر لکھنؤمیں 51ہزار افراد کی شراکت یقینی بنانی چاہئے۔ اجتماعی یوگا پروگرام منعقد کرانے کےلئے ضروری انتظامات وقت سے یقینی بنانے چاہئے۔ سرکاری آیرویدک کالج اور کلینک وارانسی، یونانی کالج الہ آباد اور ٹی ٹی کالج لکھنؤ اور سرکاری ہومیوپیتھک میڈیکل کالج لکھنؤ، الہ آباد میں ماسٹرز کورس شروع کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے تمام اضلاع میں ادویات کی دستیابی ، اسپتالوں میں دوائیاں تقسیم کھپت اور دستیاب اسٹاک کی اطلاع میڈیسن میجنمنٹ سافٹویئر کے ذریعے آن لائن عام شہریوں کو فراہم کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 100 دن میں سرکاری آیرویدک کالج اور کلینک وارانسی کی جدید کلینک عمارت، انتظامی عمارت اور گرلس پاسٹل کو عوام کے استعمال کےلئے بنایا جائے۔انہوں نے سرکاری نیشنل ہومیوپیتیک میڈیکل کالج اور ہسپتال لکھنؤ کے قریب ہی ریاست کا پہلاماڈل ہربل گارڈن قائم کرائے جانے کی ہدایت دی۔

اترپردیش : 40اضلاع میں یوگ مرکز کھولے گی یوگی حکومت ، عالمی یوم یوگ کی تقریب میں 51 ہزار افراد ہوں گے شریک

مسٹر آدتیہ ناتھ نے ریاست میں دواؤں پودوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے دواؤں پودوں کی فصل کا، دیگر فصلوں کی مانند آمدنی ریکارڈ میں درج بھی کرائے جانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرکاری اور نجی شعبوں میں کام تمام آيوش طبی كالجوں کے تعلیم سیشن کے ریگولیشن کیلئے آیوش یونیورسٹی قائم کرائے جانے کے لئے تفصیلی ایکشن پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔انہوں نےصاف گنگا مہم کے تحت سرکاری آیرویدک کالج اور کلینک وارانسی اور سرکاری یونانی میڈیکل کالج الہ آباد میں دواؤں کے پلانٹ باغ بنائے جانے کے لئے وسیع سطح کی منصوبہ بندی کے ہدایت دی۔

زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں ہدایت دی کہ سرکاری آیرویدک کالج لکھنؤ میں جدید کلینک عمارت کی تعمیر اور سرکاری آیرویدک کالج اتررا، باندامیں انتظامی عمارت اور ہاسٹل وغیرہ کی تعمیر، سرکاری ہومیوپیتھک میڈیکل کالج گورکھپور کی تعمیر، سرکاری نیشنل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج لکھنؤ میں ماڈل ہربل گارڈن کی تعمیر 31 مارچ 2018 تک اور سرکاری آیرویدک کالج لکھنؤ میں جدید ہاسٹل کی عمارت کی تعمیر 31 مارچ 2019، سرکاری ٹی ٹی یونانی کالج لکھنؤ میں 100 بستر والی جدید اسپتال کی عمارت کی تعمیر آئندہ 30 جون اور طالبات کے لیے 200 بستروں والےہاسٹل کی تعمیر 31 دسمبر تک مکمل کرائ جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز