اترپردیش میں اب اسکولوں میں یوگا لازمی ، نصاب بنانے میں رام دیو کی پتنجلی یوگ پیٹھ سے لی جائے گی مدد

ایشیا کے سب سے بڑے امتحان بورڈ اترپردیش ثانوی تعلیم کونسل نے اگلے نئے سیشن سے اپنے کورس میں یوگا کو لازمی موضوع کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Apr 26, 2017 07:14 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 07:14 PM IST

لکھنو : اترپردیش میں یوگی حکومت کے قیام کے بعد تعلیمی محکمے میں بھی پر تبدیلی نظر آر رہی ہے۔ ایشیا کے سب سے بڑے امتحان بورڈ اترپردیش ثانوی تعلیم کونسل نے اگلے نئے سیشن سے اپنے کورس میں یوگا کو لازمی موضوع کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوگا کورس تیار کرنے کے لئے ثانوی تعلیم کونسل پتنجلی یوگ پیٹھ کی بھی مدد لے گی۔ الہ آباد میں بورڈ کی میٹنگ میں یوگا کو کورس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اترپردیش میں اب اسکولوں میں یوگا لازمی ، نصاب بنانے میں رام دیو کی پتنجلی یوگ پیٹھ سے لی جائے گی مدد

اترپردیش ثانوی تعلیم کونسل کے چیئرمین امرناتھ ورما کے مطابق جسمانی تعلیم اور اخلاقی تعلیم کے دوران میں یوگا کو لازمی موضوع کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ پہلے یوگا سبجیکٹ کے لئے جہاں 5 نمبرمقرر کئے گئے تھے، وہیں اب ثانوی کلاسوں میں یوگا سبجیکٹ کیلئے 20 نمبرمقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز