اترپردیش: یوگی آدتیہ ناتھ بنیں گے وزیر اعلی، 19 مارچ کو حلف برداری

Mar 18, 2017 06:20 PM IST | Updated on: Mar 18, 2017 07:22 PM IST

لکھنئو۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوپی کے وزیر اعلی کے لئے گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام فائنل کر دیا ہے۔  بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں یوگی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ کل لکھنؤ میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔

اس سے پہلے، گورکھپور کے ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کو خصوصی طیارہ سے دہلی بلایا گیا تھا۔ کچھ ہی دیر بعد امت شاہ سے ملاقات کے بعد یوگی لکھنؤ پہنچ گئے جس کے بعد ان کے وزیر اعلیٰ بننے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی تھی۔

اترپردیش: یوگی آدتیہ ناتھ بنیں گے وزیر اعلی، 19 مارچ کو حلف برداری

تصویر: فیس بک

یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل 5 بار سے ممبر پارلیمنٹ ہیں اور یوپی میں بی جے پی کی ہندوتو وادی سیاست کے چہرے مانے جاتے ہیں۔ یوپی بی جے پی کے صدر کیشو پرساد موریہ اور لکھنؤ کے سابق میئر دنیش شرما کو ڈپٹی سی ایم بنایا گیا ہے۔ نئی حکومت 19 مارچ یعنی اتوار کو حلف لے گی۔

بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ

ہفتہ کی دوپہر میں یوپی کی سیاست کے واقعات تیزی سے بدلے۔ ریل اور ٹیلی مواصلات کے وزیر مملکت منوج سنہا کے یوپی سی ایم کے ریس میں ٹاپ پر بنے رہنے کی خبریں اچانک بدل گئیں۔ پارٹی اعلی کمان نے ہفتے کی صبح اچانک یوگی آدتیہ ناتھ کو دہلی بلا لیا۔ دوپہر میں یوگی آدتیہ ناتھ اور کیشو پرساد موریہ جب خصوصی طیارے سے لکھنؤ پہنچے تو اعلی کمان کا پیغام بھی صوبے میں پہنچ چکا تھا کہ یوگی ہی ریاست کے سربراہ ہونے جا رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز