یوپی میں نئے وزیر اعلی کے اعلان سے پہلے سیاسی ہلچل تیز، یوگی خصوصی طیارے سے دہلی روانہ

Mar 18, 2017 05:21 PM IST | Updated on: Mar 18, 2017 05:21 PM IST

گورکھپور۔ اترپردیش میں نئے وزیر اعلی کے اعلان سے پہلے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ بی جے پی صدر امت شاہ کے بلاوے پر گورکھپور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کی خصوصی طیارے سے دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کے وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی ان کے نام پر بحث ہوئی تھی۔ بی جے پی میں پردیش کے 32 ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو لے کر اس دوڑ میں ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا سب سے آگے چل رہے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج صبح دہلی بلایاگیا۔ کل شام چار بجے نئی دہلی سے گورکھپور لوٹے تھے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو مرکزی کابینہ میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

مسٹر یوگی کے اچانک بلائے جانے سے گورکھپور میں ان کے وزیر اعلی بننے کو لے کر بھی قیاس لگائے جارہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس حوالے ، کہیں سے بھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یوپی میں نئے وزیر اعلی کے اعلان سے پہلے سیاسی ہلچل تیز، یوگی خصوصی طیارے سے دہلی روانہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز