گومتی ندی کی حالت دیکھ کر ناراض ہوئے یوگی، افسران کی لی کلاس

یوگی آدتیہ ناتھ پیر کو گومتی ریور فرنٹ بھی گئے۔ وہاں انہوں نے ریور فرنٹ کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی گومتی ندی کی صفائی کا جائزہ بھی لیا۔

Mar 27, 2017 01:59 PM IST | Updated on: Mar 27, 2017 05:16 PM IST

لکھنئو۔ یوپی میں وزیر اعلی کی کرسی سنبھالنے کے بعد ہی یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل ایکشن میں ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے سی ایم یوگی نے ٹویٹ کر پولیس اور حکام کو سخت ہدایات دی تھیں۔ اسی درمیان یوگی آدتیہ ناتھ پیر کو گومتی ریور فرنٹ بھی گئے۔ وہاں انہوں نے ریور فرنٹ کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی گومتی ندی کی صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران یوگی نےریور فرنٹ کی میٹنگ میں حکام اور منصوبہ بندی سے وابستہ لوگوں کی خوب کلاس لگائی۔

یوگی نے پوچھا گومتی کا پانی کیوں گندا ہے؟ اس کے لئے ذمہ دار کون ہے؟ ریور فرنٹ پروجیکٹ میں 6 کلومیٹر ندی کو 3 میٹر گہرائی میں گہرا کیا گیا ہے، وہ کہاں ہے؟ کیا یہ صرف کاغذ پر کیا گیا؟ ندی سے اتنی مٹی نکلی تو پھینکی کہاں گئی؟ گومتی کو کتنا گہرا کیا گیا؟

گومتی ندی کی حالت دیکھ کر ناراض ہوئے یوگی، افسران کی لی کلاس

یوگی نے گنا کسانوں سے لے کر نوراتری پر صاف صفائی اور حفاظت تک پر سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے تمام پولیس افسران اور پولیس کو سخت پیغام دیا ہے کہ لاپرواہی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز