بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد یوگی کی وزیر اعظم سے ملاقات

Dec 02, 2017 12:57 PM IST | Updated on: Dec 02, 2017 12:57 PM IST

نئی دہلی۔ اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شاندار کامیابی کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دارالحکومت میں ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے یوگی آدتیہ ناتھ نے مسٹر مودی سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ جا کر ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی جیت کی تفصیلات دی ہیں۔

ریاست کے بلدیاتی انتخابات کے کل آئے نتائج میں بی جے پی نے میئر کے 16 میں سے 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ میونسپل اور شہر پنچایت انتخابات میں بھی پارٹی نے اچھی جیت درج کی ہے۔ اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کل مسٹر مودی نے ٹوئٹ کر کے اسے ملک میں ترقی کی جیت بتایا تھا۔ انہوں نے اس کے لئے اتر پردیش کے عوام کا اظہار تشکر کیا تھا اور یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ جیت پارٹی کو عوامی فلاح وبہبود کی سمت میں مزید محنت کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی۔

بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد یوگی کی وزیر اعظم سے ملاقات

سمجھا جاتا ہے کہ یوگی نے وزیر اعظم کو اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی جیت کی تفصیلات دی ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے جیت کے بعد لکھنؤ میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسٹر مودی کے ساڑھے تین سال میں 125 عوامی پروگراموں کی وجہ سے لوگوں نے جیت دلائی۔ ان کی ترقی کے ویژن اور پارٹی صدر امت شاہ کی موثر حکمت عملی کی وجہ  سے عوام کی زبردست حمایت ملی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز