وزیر اعلیٰ یوگی نے لکھنؤ کے بالو اڈے محلے میں لگائی جھاڑو، صفائی کا معائنہ بھی کیا

May 06, 2017 01:01 PM IST | Updated on: May 06, 2017 01:01 PM IST

لکھنؤ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صفائی مہم کو پروموٹ کرتے ہوئے آج لکھنؤ شہر کے بالو اڈے محلے میں جھاڑو لگائی۔ ریاست کے شہری ترقیات کے وزیر سریش کھنہ کے ساتھ گومتی کے کنارے پر آباد بالو اڈے علاقے میں پورے لاؤ لشکر کے ساتھ پہنچ کر مسٹر یوگی نے خود جھاڑو لگائی اور لوگوں سے صفائی رکھنے کی اپیل کی۔ مسٹر یوگی کے پہنچتے ہی ارد گرد کے گھروں کے بچوں اور خواتین نے حیرت کے ساتھ اپنے وزیر اعلی کو اپنے درمیان دیکھا۔ بالو اڈے محلہ کی سنیتا نامی خاتون نے کہا کہ اس سے معاشرے میں مثبت اثر پڑے گا۔

مسٹر کھنہ کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کا یہ ماننا ہے کہ عام طور پر گندگيوں کی وجہ سے ہی بیماریاں پھیلتی ہیں، صفائی سب کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے جان لیوا بیماری دماغی بخار (انسفلائیٹس) کی بنیادی وجہ گندگی کوبتایا ہے۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعلی کا مقام کار گورکھپور اور اس کے ارد گرد پوروانچل کے علاقوں میں گزشتہ تیس برسوں میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ صفائی کو مہم کے طور اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر کھنہ نے کہا کہ مسٹر مودی کی سوچ بھی یہی ہے۔ دوسری طرف، مرکزی حکومت کے سروے میں اتر پردیش کے گونڈا شہر کو سب سے گندہ قرار دئے جانے کے بعد مسٹر یوگی کے جھاڑو لگانے پرلوگ چٹخارے لیتے بھی دیکھے گئے۔ بالو اڈے محلہ میں ہی مسٹر یوگی کو جھاڑو لگاتے دیکھنے پہنچے راجیش نے کہا، "کسی امیر کے گھر یا اس کے ارد گرد گندگی نہیں رہتی۔عام طور پر گندگی غریبوں کی بستیوں میں دیکھی جاتی ہے۔ گندگی سے مستقل نجات حاصل کرنے کے لئے غربت کے خلاف مہم چلائی جانی چاہئے۔ ایک دن جھاڑو لگانے سے اور میڈیا میں آ جانے سے صفائی نہیں ہو گی۔ صفائی مہم کو گراس روٹ تک لے جانے کے لئے غربت سے لڑ نا ہوگا۔ "

وزیر اعلیٰ یوگی نے لکھنؤ کے بالو اڈے محلے میں لگائی جھاڑو، صفائی کا معائنہ بھی کیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز