بی ایچ یو معاملہ کی جانچ رپورٹ آتے ہی سخت کارروائی ہوگی: وزیر اعلیٰ یوگی

Sep 27, 2017 12:15 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 12:15 PM IST

گورکھپور۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں پیش آئے واقعہ کے پیچھے سازش کے اندیشے سے انکار نہ کرتے ہوئے آج کہا کہ جانچ رپورٹ آتے ہی ملزمان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ افراتفری پھیلانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ نامہ نگاروں پر ہوئی لاٹھی چارج کے واقعات کے سلسلہ میں انہوں نےکہا کہ جانچ رپورٹ ملتے ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو معاملہ بہت ہی حساس ہے۔ طالب علموں کی پریشانیوں کے تدارک کے لئے پراکٹوریل بورڈ کو اپنا کام کرنا چاہئے تھا۔  انہوں نے ریاستی اور مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے اسٹوڈینٹس کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاح دی۔ اپوزیشن پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ قانون و انتظام میں بہتری آئی ہے لیکن اپوزیشن محض بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔

بی ایچ یو معاملہ کی جانچ رپورٹ آتے ہی سخت کارروائی ہوگی: وزیر اعلیٰ یوگی

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز