کلیان سنگھ اور راجناتھ نے کی تھی ، مگر یوگی حکومت میں سی ایم ہاوس میں نہیں ہوگی افطار پارٹی

Jun 02, 2017 05:28 PM IST | Updated on: Jun 02, 2017 05:29 PM IST

لکھنو : بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد سینئر سیاستدانوں سے ہٹ کر اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ رمضان کے موقع کسی افطار پارٹی کا انعقاد نہیں کرنے جارہے ہیں ۔ 1974 کے بعد سے ایسا دوسری مرتبہ ہوگا جب اترپردیش کے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا جائے گا ۔ اس سے قبل رام پرکاش گپتا کے وزیر اعلی رہتے وہئے بھی افطار پارٹی منعقد نہیں کی گئی تھی۔

انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر افسر نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر شاید ہی کسی افطار پارٹی کا انعقاد کریں۔ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھناتھ مندر کے مہنت بھی ہیں، انہوں نے کبھی افطار پارٹی منعقد نہیں کی ہے ۔ اگرچہ وہ نوراتری کے دوران پورے رسم و رواج کے ساتھ برت رکھتے ہیں اور وزیر اعلی بننے کے بعد بھی انہوں نے اس روایت کو نہیں چھوڑا تھا۔

کلیان سنگھ اور راجناتھ نے کی تھی ، مگر یوگی حکومت میں سی ایم ہاوس میں نہیں ہوگی افطار پارٹی

خیال رہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی رہتے ہوئے بی جے پی لیڈر کلیان سنگھ اور راج ناتھ سنگھ بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اقلیتوں تک اپنی رسائی بڑھانے کے لئے افطار پارٹی منعقد کیا کرتے تھے۔ اترپردیش میں 1974 میں ہیموا وتی نندن بہوگنا کے دور سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ تاہم اس مرتبہ شاید ہی پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔ کلیان سنگھ اور راج ناتھ سنگھ کے علاوہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جیسے لیڈر بھی افطار پارٹی دیا کرتے تھے۔ اگرچہ وزیر اعظم مودی نے ایسا نہیں کیا۔ مانا جا رہا ہے کہ یوگی بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

ادھر مسلم لیڈروں نے افطار پارٹی منعقد نہ کرنے کے فیصلے کو یوگی کی سیاست کا حصہ قرار دیا ہے۔ لکھنؤ عید گاہ کے امام اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ افطار کی دعوت کا اہتمام ایک روایت ہے جسے صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک اور یہاں تک کی وہائٹ ہاؤس میں بھی نبھائی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی لیڈر کلیان سنگھ اور راج ناتھ سنگھ بھی وزیر اعلی رہتے اس کا افطارپارٹی کا انعقاد کرتے تھے۔ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی نہ کرنے کا فیصلہ ملک کی سیکولر ازم کو متاثر کرے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز