اسپتال میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے پہلے حکام نے لگوائے 20 کولر، جاتے ہی ہٹائےگئے

Jun 05, 2017 11:18 PM IST | Updated on: Jun 05, 2017 11:18 PM IST

الہ آباد : یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا الہ آباد دورہ مذاق بن کر رہ گیا ہے ۔ وزیر اعلی یوگی کو خوش کرنے کے لئے اعلیٰ افسران نے ایسی حرکت کر دی ،جس کی وجہ سے ریاستی حکومت کے کام کاج پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کا اچانک دورہ کیا تو یوگی کے نگاہ میں سرخرو ہونے کے لئے اعلیٰ افسران نے ایسی حرکتیں کردیں ،جو حیران کن ہیں۔

الہ آباد کے سب سے بڑے سروپ رانی سرکاری اسپتال کا وزیر اعلی یوگی نے اچانک دورہ کیا ۔ سی ایم کے اسپتال آنے کی خبر جیسے ہی اسپتال کے اہل کاروں کو ملی ، انہوں نے اسپتال کو صاف کروایا ، اسپتال انتظامیہ نے اپنی نا کا میوں پر پردہ ڈالنے کے سارے انتظامات تھوڑے ہی دیر میں کر لئے ۔ سخت گرمی سے پریشان مریضوں کے لئے فوری طور پر کرائے پر کولر منگوائے گئے ۔ مریض اور ان کے تیمار دار بھی اچانک اس بھاگ دوڑ سے کافی حیران نظر آئے ، لیکن وزیر اعلی کے جاتے ہی سبھی کولر بھی غائب ہو گئے ۔

اسپتال میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے پہلے حکام نے لگوائے 20 کولر، جاتے ہی ہٹائےگئے

وزیر اعلی کے اسپتال دورے کے وقت سے بڑا کھیل کولر کو لے کر ہوا۔ اتنی شدید گرمی کے با جود اسپتال میں کولر نہیں لگائے گئے تھے ، لیکن سی ایم کے دورے کی خبر لگتے ہی کرائے پر کو لر منگوائے گئے ، جس ایجنسی سے کرائے پر کولر منگوائے گئے تھے ، اس کے نام پر سادے کاغذ چسپاں کر دیے گئے ،تاکہ کسی کو سچائی کا پتہ نہ چل سکے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز