نوجوانوں میں’ شرم دان‘ اور خاص طور پر صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری لائی جائے: یوگی

Apr 27, 2017 11:27 AM IST | Updated on: Apr 27, 2017 11:27 AM IST

لکھنؤ۔  اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوانوں میں ’شرم دان‘ اور خاص طور پرصفائی ستھرائی کے تعلق سے بیداری لاکر درخت لگانے کے پروگرام میں ان کا کردار یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پھر سے وویکانند یوتھ ایوارڈ یوجنا کو شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی نے گزشتہ رات یہاں نوجوان کی فلاح و بہبود محکمہ کی پیشکش کے دوران کہا کہ قومی پروگراموں سے متعلق تشہیری اور عوامی بیداری کے پروگراموں میں یووک و مہیلا منگل جماعتوں کی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے اور خون کا عطیہ، نشہ مکتی، پانی کے تحفظ، بارش کے پانی کی کٹائی، لائبریری اور ریڈنگ روم کے قیام جیسے سماجی کاموں میں ان کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح بہبود محکمہ کی طرف سے دیہی علاقوں میں کھلاڑیوں کے مشق کے لئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

مسٹر یوگی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ یووک و مہیلا منگل جماعتوں کی رجسٹریشن کر کے آفات کے بندوبست، عوامی حفاظت، بے یارو مددگار افراد کی مدد، علاج اور بازآبادکاری کے شعبہ میں ان کا تعاون لیا جائے۔ انہوں نے وویکانند یوتھ ایوارڈ یوجنا کوپھر سے شروع کرتے ہوئے سالانہ 03 بہترین یووک منگل جماعتوں اور 03 مہیلا منگل جماعتوں کو ریاستی اور ضلع سطح پر انعامات سے نوازے جانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ اضلاع میں خواتین پولیس اسٹیشنوں پر خواتین پولیس کے تعاون کے لئے خواتین پی آر ڈی رضاکاروں اور اہم سیاحتی اور تیرتھ مقامات۔متھرا، ورنداون، پریاگ، وندھیانچل، نیمشارنے، چترکٹ، کشی نگر اور وارانسی میں امن و قانون انتظامات کو مضبوط بنانے میں پی آ ر ڈی رضاکاروں کی مدد لی جائے۔ ندیوں کو صاف اور پرآلودگی سے پاک بنانے میں بھی ان کا کردار یقینی بنایا جائے۔ دیہی علاقوں میں کھیلوں کو فروغ کے لئے بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پرٹورنامنٹوں کا انعقادکرکے قومی کھیلوں کے مقابلوں میں ریاستی کھلاڑیوں کی شرکت کو فروغ دیا جائے۔

نوجوانوں میں’ شرم دان‘ اور خاص طور پر صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری لائی جائے: یوگی

وزیر اعلی نے کہا کہ نوجوانوں میں تعلیم، روزگار اور ہنرمندی کو فروغ، صحت اور صحت مند طرز زندگی، کھیل اور سماجی اقدار کو فروغ دینے میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود محکمہ فعال کردار ادا کرے۔ ہندستانی حکومت سے مالی مدد یافتہ 'کھیلو انڈیا' کے تحت محکمہ کی طرف سے مرکزی حکومت کو تجاویز بھیجی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے نامکمل منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں پورا کیا جائے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور سینئر افسر بھی موجود تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز