اترپردیش : مدارس میں اب جلد ہی پڑھائی جائیں گی این سی ای آر ٹی کی کتابیں ، میتھ اور سائنس ہوگا لازمی

اب یوگی حکومت اترپردیش کے مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھانے کی تیاری کررہی ہے ۔ اس میں عالیہ کی سطح پر میتھ میٹکس اور سائنس کی تعلیم لازمی کرنا بھی شامل ہے ۔

Oct 30, 2017 02:44 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 06:52 PM IST

لکھنو : اب یوگی حکومت اترپردیش کے مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھانے کی تیاری کررہی ہے ۔ اس میں عالیہ کی سطح پر میتھ میٹکس اور سائنس کی تعلیم لازمی کرنا بھی شامل ہے ۔ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا کے مطابق ریاست میں تقریبا انیس ہزار مدارس مدرسہ بورڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں ۔ یہاں پہلی کلاس سے بارہویں کلاس تک این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھائی جانے کی اب تیاری کی جارہی ہے ۔

ان میں ہندی اور انگریزی کے علاوہ سبھی کتابیں اردو میں ہی ہوں گی ۔ علاوہ ازیں میتھ میٹکس اور سائنس موضوعات کی کتابیں اردو میں ہی بچوں کو پڑھائی جائیں گی ۔ عالیہ کی سطح پر میتھ اور سائنس کی تعلیم لازمی کرنے کی تجویز بھی ہے۔ راہل گپتا کے مطابق اب تک اپنی مرضی سے کتابوں کا انتخاب کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھانے سے مدارس میں تعلیم کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

اترپردیش : مدارس میں اب جلد ہی پڑھائی جائیں گی این سی ای آر ٹی کی کتابیں ، میتھ اور سائنس ہوگا لازمی

راہل گپتا کا کہنا تھا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں کی تعلیم سے متعلق مدرسہ بورڈ ایک تجویز تیار کررہا ہے اور اس کو جلد ہی ریاستی حکومت کے پاس منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مدارس بھی جدید عصری تعلیم کے ساتھ اسکولوں کے برابر آجائیں ۔ یہی نہیں مدارس کو ہائی ٹیک کرنے کیلئے بھی بورڈ لگاتار کوششیں کررہا ہے ۔ اب تک پوپی کے تقریبا انیس ہزار مدارس کو آن لائن کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز