امر سنگھ پر یوگی حکومت مہربان ، ڈمپل یادو ، شیوپال اور اعظم خان کی سیکورٹی میں کمی

Apr 23, 2017 01:05 PM IST | Updated on: Apr 23, 2017 01:05 PM IST

لکھنو : اترپردیش میں یوگی حکومت نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی بیوی ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو، اعظم خاں، شیو پال یادو اور ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو، اتل پردھان کی سیکورٹی کم کرنے کی ہدایت دی ہیں۔جبکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن ونے کٹیار کی سیکورٹی وائی زمرے سے بڑھا زیڈ کر دی گئی ہے۔

حکومت نے اس کے علاوہ ایس پی حکومت کے تقریبا 100 دیگر لوگوں کی سیکورٹی بھی واپس لے لی ہے۔مگر یوگی حکومت نے سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ اور نریش اگروال کی سیکورٹی برقرار رکھی ہے۔ گزشتہ دن یوگی حکومت نے سماج وادی پارٹی کے تقریبا 100 سے زیادہ لیڈروں کی سیکورٹی کم کر دی تھی۔

امر سنگھ پر یوگی حکومت مہربان ، ڈمپل یادو ، شیوپال اور اعظم خان کی سیکورٹی میں کمی

ان میں اتل پردھان ، آشو ملک، سنیل ساجن، راکیش یادو اور ادے وير کے نام بھی شامل ہے۔ اکھلیش، ملائم اور مایاوتی کو ملنے والی زیڈ کی سیکورٹی ویسی ہی رکھی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے تحت وزیر اعلی یوگی نے چیف سکریٹری داخلہ کو صرف ضرورت کے مطابق سیکورتی دینے کی ہدایت دی ہے، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سابق حکومت میں رہنماؤں اور وزراء کو دی گئی سیکورٹی کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی تھی ۔ اس کے بعد ڈمپل یادو، اعظم خاں، شیو پال یادو اور رام گوپال یادو کی سیکورٹی کم کر دی گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز