اترپردیش :  درگا پوجا ، دسہرہ اور محرم کے دوران ڈی جے بجانے اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

Sep 18, 2017 11:50 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 11:50 PM IST

لکھنو : اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے درگا پوجا ، دسہرہ اور محرم کے دوران ڈی جے بجانے اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ تہواروں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ فضا کو قائم رکھنے کے لئے وزیر اعلی نے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی ، جس کے بعد حکومت نے سبھی ضلع افسران اور پولیس انسپکٹروں کو ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گائیڈ لائن کے مطابق تقریب کے دوران ڈی جے اور لاوڈ اسپیکر بجانے پر پابندی عائد رہے گی ۔ حالانکہ کچھ شرطوں کے ساتھ لاوڈ اسپیکر بجانے کی رعایت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں مورتی ویسرجن اور تعزیہ جلوس کیلئے الگ الگ راستے بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

اترپردیش :  درگا پوجا ، دسہرہ اور محرم کے دوران ڈی جے بجانے اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

گائیڈ لائن کے مطابق درگا مورتی اور تعزیہ کی اونچائی کو بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ تاکہ ریاست میں پر امن طریقہ سے تہوار منایا جاسکے اور کسی بھی طرح سے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے اور اسی کے پیش نظر وزیر اعلی سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں یہ فیصلے لئے گئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز