یوگی حکومت کا فیصلہ ، یوپی میں ایس ایس پی آفس میں بھی درج ہوگی ایف آئی آر

Jun 22, 2017 10:58 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 10:58 PM IST

لکھنو : اتر پردیش کے تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کو لے کر تمام پریشانیوں کی شکایتیں مسلسل آتی رہتی ہیں۔ اسی سے نمٹنے کے لئے یوگی حکومت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اضلاع کے کپتان کے دفتروں میں بھی ایف آئی آر کاونٹر کھولا جائے گا۔

اس سلسلے میں ریاست کے محکمہ داخلہ نے ڈی جی پی سمیت تمام زونل اے ڈی جی رینج کے آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی، ایس پی کو ہدایت جاری کردی ہے ۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہر ضلع کے ایس ایس پی یا ایس پی دفتر میں ایف آئی آر درج کرنے کا کاونٹر کھولا جائے۔

یوگی حکومت کا فیصلہ ، یوپی میں ایس ایس پی آفس میں بھی درج ہوگی ایف آئی آر

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

ضلع، رینج اور زونل سطح پر روز یہ تجزیہ کیا جائے کہ کتنی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ ساتھ ہی اس کی اطلاع باضابطہ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر اور کنٹرول روم کو بھیجی جائے۔ ان ایف آئی آر کو لے کر ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر کی طرف سے وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ یوگی حکومت کا خیال ہے کہ ایف آئی آر درج کرانے میں متاثرین کو تھانوں کے کئی چکر لگانے پڑتے تھے، اس کے بعد بھی اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تھی، اس طرح کی کئی شکایات مسلسل ملتی رہی ہیں، جس کے بعد ہی یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز