ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی پر گاج کے بعد سہارنپور میں اب انٹرنیٹ سروس بند

May 24, 2017 06:16 PM IST | Updated on: May 25, 2017 12:02 AM IST

سہارنپور : اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں ڈی ایم اور ایس ایس پی پر گاج گرانے کے بعد اب وہاں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں بہت سے تھانوں میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سہارنپور کے ایس ایس پی سبھاش چندر دوبے کو ہٹا دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سبھاش چندر دوبے سے سہارنپور ضلع سنبھل نہیں پا رہا تھا۔ ادھر ڈی ایم این پی سنگھ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

سال 2013 کے مظفرنگر فسادات کے وقت بھی وہاں کے ایس ایس پی سبھاش چندر دوبے ہی تھے۔ وہاں بھی فسادات کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ وہیں سہائے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سبھاش چندر دوبے کے خلاف سخت تبصرہ کیا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی پر گاج کے بعد سہارنپور میں اب انٹرنیٹ سروس بند

File photo of clashes in Saharanpur

یوگی حکومت نے نئی تعیناتی ہونے تک مظفرنگر کے ایس ایس پی ببلو کمار کو سہارنپور میں خیمہ زن رہنے کی ہدایت دی ۔ ساتھ ہی ساتھ ببلو کمار کو ارد گرد کے اضلاع سے طلب کی گئی پی آر وی وین کا انچارج بھی بنا دیا گیا ہے۔ فی الحال ایس ایس پی مظفرنگر کے کندھوں پر سہارنپور کے حالات سنبھالنے کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز