اب یوگی حکومت کا اعلان ، تین طلاق متاثرہ خواتین کو ملے گی سرکاری مدد

Apr 19, 2017 06:35 PM IST | Updated on: Apr 19, 2017 06:35 PM IST

لکھنو : اتر پردیش کی یوگی حکومت نے تین طلاق متاثرہ خواتین کو سرکاری مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں اس معاملہ میں سپریم کورٹ میں حکومت کے رخ کو طے کرنے کے لئے بھی مسلم خواتین سے مشورہ کیا جارہا ہے، جس کا دو ہفتے میں مسودہ تیار کرلیا جائے گا۔

ریتا بہوگنا جوشی نے بدھ کو کہا کہ تین طلاق متاثرہ خواتین کو یوپی حکومت مدد دے گی، اس کے لئے رانی لکشمی بائی فنڈ سے بھی ان خواتین کی مدد کی جا ئے گی۔ یہی نہیں تمام مذاہب کی خواتین کی مدد کے لئے بھی رانی لکشمی فنڈ کھولا جائے گا۔

اب یوگی حکومت کا اعلان ، تین طلاق متاثرہ خواتین کو ملے گی سرکاری مدد

ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ تین طلاق کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں اپنا موقف رکھنے کی بھی یوپی حکومت تیاری کر رہی ہے، اس کے لئے ریاست کی تمام خواتین وزرا کے ساتھ تمام سماجی تنظیموں اور مسلم خواتین کے ساتھ ملاقات کی جارہی ہے اور اگلے دو ہفتے میں اس سلسلہ میں ایک مسودہ تیار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز