یوگی حکومت اگلے سال اکتوبر تک ہر گھر میں بجلی کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ کام کرے گی

Apr 05, 2017 08:19 AM IST | Updated on: Apr 05, 2017 08:20 AM IST

لکھنؤ۔ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اگلے سال اکتوبر تک 'سب کو بجلی' منصوبہ کو عملی شکل دینے کی سمت میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نےیہاں بتایا کہ اکتوبر 2018 تک شہری اور دیہی علاقوں کے ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین کو 24 گھنٹے بجلی مہیا کرانے کے لیے حکومت ایک ماڈل پر کام کر رہی ہے۔ اس بارے میں ایک تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس سے پہلے شہری علاقوں میں 24 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر پچھلی حکومت کام کر رہی تھی۔

اس دوران صوبے کے توانائی کے وزیر سری کانت شرما نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کا محکمہ طے وقت کی حد کے اندر اندر ریاست کے عوام کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کر لے گا۔

یوگی حکومت اگلے سال اکتوبر تک ہر گھر میں بجلی کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ کام کرے گی

ریاست کے توانائی کے وزیر سری کانت شرما ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز