اترپردیش : لکھنو میں پندرہ جنوری تک شادی بیاہ یا دیگر مواقع پر آتش بازی پر یوگی حکومت نے لگائی پابندی

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آلودگی کے اضافہ کے پیش نظر شادی یا دیگر مواقع پر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Nov 17, 2017 10:04 AM IST | Updated on: Nov 17, 2017 10:04 AM IST

لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آلودگی کے اضافہ کے پیش نظر شادی یا دیگر مواقع پر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔گزشتہ منگل کو لکھنو میں فضائی آلودگی کی حالت یہ تھی کہ لوگوں کو سانس لینا مشکل ہورہا تھا۔ ملک کے چھ آلودہ شہروں میں لکھنو کا نام بھی آگیا تھا۔ اس کے بعد لکھنو کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو شروع کیا گیا اور اس کام میں میونسپل کارپوریشن کے آٹھ ٹنکروں کو لگایا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے پرانی گاڑیوں کے شہر میں داخلہ پر پابندی لگانے کی بھی وارننگ دے دی تھی۔ مسٹر شرما نے کہا تھاکہ ایک مہینہ میں آلودگی کنٹرول نہیں ہوئی تو دس برس سے زائد پرانی ڈیزل گاڑیوں اور پندرہ برس سے زیادہ پرانی پٹرول کی گاڑیوں کے چلن پر پابندی لگا دی جائے گی۔ فضائی آلودگی سے فکرمند ضلع انتظامیہ نے واضح کہا ہے کہ پندرہ جنوری تک پٹاخے جلانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ ۔144کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اترپردیش : لکھنو میں پندرہ جنوری تک  شادی بیاہ یا دیگر مواقع پر آتش بازی پر یوگی حکومت نے لگائی پابندی

خیال رہے کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو سمیت ریاست کے تمام شہری علاقوں میں کوڑا وغیرہ جلانے پر روک لگانے کی ہدایت دی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز