صحافیوں کو ذمہ داری سے سماج کی صحیح تصویر پیش کرکے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا: یوگی

Apr 30, 2017 09:51 AM IST | Updated on: Apr 30, 2017 09:51 AM IST

گورکھپور۔  اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ صحافیوں پر سماج کی صحیح تصویر پیش کرنے کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں انہیں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلی نے یہاں گورکھپور جرنلسٹ پریس کلب گورکھپور میں نو منتخب عہدیداروں کو حلف دلانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کسی بھی معاملے کو مثبت طور پر پیش کرتا ہے تو وہ تحریک بن جاتی ہے۔ حکومتیں اس کا نوٹس لے کر اس کے نپٹارے کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے گورکھپور میں جدید میڈیا سنٹر قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنٹر کثیر مقصدی ہوگا جہاں اسٹیج اداکاراپنے ڈرامے کو پیش کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1987 میں زمینی تنازعہ کی وجہ ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ لیکن اب اسے نئے طور پر گورکھپور میں قائم کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ یہ سنٹر 300 سیٹوں والا ہوگا اور اس میں ایک ہزار افراد کی صلاحیت والا آڈیٹوریم بھی ہوگا۔ میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب غنڈوں اور مافیاؤں کو فلمیں اور میڈیا ہیرو بناکر پیش کرتا ہے اور یہیں سے سماج بگڑنے لگتا ہے اور اچھا کام کرنے والوں کو عزت نہیں مل پاتی۔ یوگی نے دہرایا کہ قانونی نظام کے ساتھ اب کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

صحافیوں کو ذمہ داری سے سماج کی صحیح تصویر پیش کرکے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا: یوگی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی مدت کار کے دوران ریاست میں فروخت کی گئیں چینی ملوں کے خلاف سخت اقدام کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ایک برس میں پانچ چینی ملیں قائم ہوں گی اور گنا کسانوں کو ان کے بقایاجات دلائے جائیں گے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ميڈياكے ارکارن اور کئی عوامی شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز