یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا پر وقف کی ملکیت پر قبضہ کرنے کا الزام ، متولی کے عہدہ سے ہٹائے گئے

Jul 28, 2017 09:21 PM IST | Updated on: Jul 28, 2017 09:21 PM IST

لکھنو : اترپردیش میں یوگی حکومت کے اقلیتی امور کے وزیر مملکت محسن رضا کو وقف املاک کو قبضہ کرنے کے الزام میں متولی کے عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے صفی پور کے وقف عالیہ بیگم کی زمین فروخت کرنے کے الزام میں متولی محسن رضا کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری طرف وزیر مملکت محسن رضا نے بتایا کہ یہ وقف ان کے خاندان کا ہے۔ سارہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔ وہیں سازش کے تحت جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے۔ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے ترجمان عابد رضا کا کہنا ہے کہ وقف عالیہ بیگم کے سابق متولی محسن رضا وقف املاک اور خاندانی قبرستان کو فروخت کرنے کے مجرم پائے گئے ہیں۔

یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا پر وقف کی ملکیت پر قبضہ کرنے کا الزام ، متولی کے عہدہ سے ہٹائے گئے

بورڈ نے محسن رضا کو متولی کے عہدہ سے برطرف کر کے وقف کو براہ راست بورڈ کے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ انتظامیہ نے انسپکٹر وزیر حسن کو اس کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ کی اجازت کے بغیر پہلے فروخت وخریدی کی گئی وقف املاک کی شکایت پر چل رہی سماعت میں سے وقف موتی مسجد، حسین آباد کے معاملہ کا نپٹارہ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں فروخت کی گئی وقف املاک کا قبضہ واپس لینے کیلئے ضلع مجسٹریٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز