گرام پنچایتوں کے توسط سے اترپردیش بنے گا ملک میں اول: یوگی آدتیہ ناتھ

Apr 24, 2017 02:39 PM IST | Updated on: Apr 24, 2017 06:03 PM IST

لکھنؤ۔  گرام پنچایتوں کو ملک کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ گرام پنچایتوں کے توسط سے ریاست کو ملک میں اول مقام دلانا ان کی حکومت کا ہدف ہے۔ رام منوہر لوہیا لاء انسٹی ٹیوٹ میں قومی یوم پنچایت کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں مسٹر آدتیہ ناتھ نے کہا ’ملک کی ترقی کیلئے پنچایتوں کی ترقی بہت ضروری ہے۔ گرام پنچایت کی ترقی ایک بڑا چیلنج ہے لیکن اس سلسلے میں ہمیں کام کرنا ہوگا۔ اسمارٹ سٹی کے ساتھ ساتھ اسمارٹ گاؤں ہمارا ہدف ہے۔‘ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی نے ملک کو ’سووکش بھارت ابھیان‘ کا ایک اصول دیا۔ ’سووکش بھارت ابھیان‘ صرف ایک نعرہ نہیں ہے۔ ملک صاف ستھرا ہوگا تبھی خود پر انحصار میں اضافہ ہوگا۔ شہروں کے طرز پر گاؤں میں بھی کمیونٹی ٹوائلٹ کھولے جانے چاہئے۔ ہر گرام پنچایت صاف صفائی کیلئے بیدار ہوں۔ صاف صفائی کو گرام پنچایتوں کو چیلنج کے طور پر لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس کے آخر تک ریاست کے تمام گاؤں اور شہروں کو کھلی جگہوں پر رفع حاجت سے پاک کردیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہاکہ گاؤں کی ترقی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا بھرپور زور ہے۔ ریاستی حکومت گاؤں کی ترقی کے ذریعہ اترپردیش کی ترقی کو رفتار دینے کیلئے پرعزم ہے۔ گرام پنچایتوں کے توسط سے سب سے اچھی ریاست بنائیں گے۔ پنچایت کے نمائندوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچایت کے نمائندوں کا استحصال قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اچھا کام کرنے والے گرام پردھانوں کو نوازا جائے گا۔

گرام پنچایتوں کے توسط سے اترپردیش بنے گا ملک میں اول: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز