بی جے پی دنیا کی سب بڑی اور قابل اعتماد پارٹی : یوگی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور قابل اعتماد ہونے کی علامت قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہاکہ مرکز اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ترقی اور اچھی حکمرانی کی بدولت پارٹی مقبولیت کے نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے۔

Apr 16, 2018 12:37 PM IST | Updated on: Apr 16, 2018 01:11 PM IST

لکھنؤ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور قابل اعتماد ہونے کی علامت قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہاکہ مرکز اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ترقی اور اچھی حکمرانی کی بدولت پارٹی مقبولیت کے نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے۔

یوگی قانون ساز کونسل کے امیدواروں کو نامزدگی داخل کرنے سے پہلے اعزاز سے نواز رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آٹھ نو مہینہ پہلے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دیکر کچھ اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں نے ان کے اور ان کے ساتھیوں کے لئے سیٹ چھوڑی تھی۔ بی جے پی نے ان لوگوں کو پھر سے قانون ساز کونسل کا امیدوار بناکر قابل اعتماد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

بی جے پی دنیا کی سب بڑی اور قابل اعتماد پارٹی : یوگی

گورکھپور میں پروگرام سے خطاب کرتے وزیر اعلیٰ یوگی۔

انہوں نے کہاکہ سیٹ چھوڑنے والوں کو پھر سے امیدوار بناکر بی جے پی نے اپنا عزم دہرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی اور اچھی حکمرانی کو وزیراعظم نریندر مودی نے قائم کیا ہے۔ امید ہے کہ یہ تمام اس کے سپاہی بنکر اسے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کا تشکر کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز