your Wahattsapp likely to provide others with full access bug found by amazon employee خطرے میں ہے آپ کا واٹس ایپ، کسی اور کے فون میں بھی کھل رہی ہے چیٹ– News18 Urdu

خطرے میں ہے آپ کا واٹس ایپ، کسی اور کے فون میں بھی کھل رہی ہے چیٹ

جمعہ کو ایبی فیولر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جب انہوں نے نئے فون میں واٹس ایپ انسٹال کیا تو اس میں پچھلے صارف کے اکاونٹ کی پوری چیٹ ہسٹری اسٹور ہو گئی

Jan 12, 2019 02:28 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 02:33 PM IST

فیس بک سے لے کر فرضی ایپس سے ڈیٹا ہیکنگ کی خبروں کے بیچ اب آپ کے واٹس ایپ کی جانکاری بھی خطرے میں ہے۔ امیزن کی ایک ملازمہ ایبی فیولر کے ٹویٹ کے مطابق، میسیجنگ سروس واٹس ایپ میں ایک بگ پایا گیا ہے جس سے صارفین کی پوری چیٹ دوسرے کے فون میں کھل سکتی ہے۔

جمعہ کو ایبی فیولر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جب انہوں نے نئے فون میں واٹس ایپ انسٹال کیا تو اس میں پچھلے صارف کے اکاونٹ کی پوری چیٹ ہسٹری اسٹور ہو گئی۔ ایبی کا دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ لاگ ان کرتے ہی جو بھی چیٹ یا گروپ اس کے سامنے اوپن ہوئے وہ اس کے نہیں بلکہ اس صارف کے تھے جو اس سے پہلے یہ سم نمبر استعمال کرتا تھا۔ فیولر کا کہنا ہے کہ ری اسٹور ہوئی چیٹس ٹیکسٹ کی شکل میں تھی۔

خطرے میں ہے آپ کا واٹس ایپ، کسی اور کے فون میں بھی کھل رہی ہے چیٹ

دیکھیں کیسے خطرے میں ہے آپ کی واٹس ایپ چیٹ

Loading...

ڈاکیومنٹ کو لے کر واٹس ایپ کی آفیشیل جانکاری کے مطابق، اگر کوئی نمبر ایکٹیو نہیں ہے تو پینتالیس دنوں کے اندر نمبر سے جڑی پوری واٹس ایپ ہسٹری ڈیلیٹ ہو جاتی ہے۔

کیا کریں؟ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آپ اپنے پرانے واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کرنا نہ بھولیں۔ اس کے علاوہ آگر آپ ڈیلیٹ کرنا بھول گئے ہیں اور پرانے فون نمبر کا ایکسس بھی نہیں ہے تو گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ کیونکہ آگر آپ کے پرانے نمبر کا نیا یوزر کسی نئے فون میں پینتالیس دن کے بعد واٹس ایپ ایکٹیو کرتا ہے تو اس نمبر سے جڑیں پرانی سبھی جانکاریاں ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔  

Loading...