بلبھ گڑھ روٹ پر پھر تشدد : دو کو ٹرین سے پھینکا گیا ، ایک نوجوان کی موت ، دوسرا شدید زخمی

Aug 13, 2017 09:54 AM IST | Updated on: Aug 13, 2017 10:36 AM IST

نئی دہلی : بلبھ گڑھ روٹ پر مسلم نوجوان جنید کے قتل کے سنسنی خیز کیس کے بعد ایک مرتبہ پھر تشدد کی خبر ہے ۔  اطلاعات کے مطابق اس روٹ پر دو نوجوانوں کو چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا ، جس میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ، جبکہ دوسرا شدید زخمی بتایا جا رہا ہے ۔ ایک مرتبہ پھر واقعہ کی وجہ سیٹ تنازع بتایا جا رہا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان دہلی آگرہ انٹرسٹی سے جا رہے تھے ۔ کسی تنازع میں انہیں چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا ۔  واقعہ ہفتہ کی رات کو بلبھ گڑھ - پلول کے پاس پیش آیا ۔  دونوں نوجوان اساوٹی کے نزدیک ایک گاؤں کے رہنے والے ہیں ۔

بلبھ گڑھ روٹ پر پھر تشدد : دو کو ٹرین سے پھینکا گیا ، ایک نوجوان کی موت ، دوسرا شدید زخمی

photo : news 18

عینی شاہدین کے مطابق سیٹ کو لے کر شروع ہوا تنازع ایک نوجوان کے قتل میں بدل گیا ۔ تنازع اتنا بڑھا کے نامعلوم ملزموں نے نوجوانوں کو ٹرین کے نیچے پھینک دیا ۔ جی آر پی معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اسی روٹ پر جنید کی کا بھی قتل کیا گیا تھا ۔ عید کی خریداری کر کے گھر واپس لوٹ رہے جنید کو چاقووں سے چھلنی کرکے مار ڈالا گیا تھا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز