شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کی کرتا رہا عصمت دری، پھر چھوڑ دیا ساتھ

ہریانہ کے روہتک میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک نوجوان نے لڑکی سے کئی بار ریپ کیا۔

Jun 14, 2018 10:43 AM IST | Updated on: Jun 14, 2018 10:43 AM IST

ہریانہ کے روہتک میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک نوجوان نے لڑکی سے کئی بار ریپ کیا۔ لڑکی کے ساتھ ملزم کے گھر والوں نے بھی مار پیٹ کی۔ خاتون پولیس اسٹیشن نے ملزم کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ وہیں، ملزم نوجوان فرار ہے۔

روہتک کے ایک گاوں کی رہنے والی لڑکی کا تقریبا دو سال پہلے جے پی کالونی کے سچن سے ایک سائبر کیفے میں تعارف ہوا تھا۔ بعد میں دونوں کی ملاقات ہوئی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ سچن نے اس کے ساتھ کئی بار الگ الگ جگہ ریپ کیا۔ یہی نہیں، اس سے دو لاکھ روپئے بھی ٹھگ لئے۔

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کی کرتا رہا عصمت دری، پھر چھوڑ دیا ساتھ

متاثرہ منگل کو خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور ملزم نوجوان کے خلاف کیس درج کرایا۔

Loading...

متاثرہ منگل کو خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور ملزم نوجوان کے خلاف کیس درج کرایا۔ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ابھی ملزم پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک لڑکی نے شکایت دی ہے کہ ایک نوجوان اسے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کرتا رہا۔ جب اس نے شادی کے لئے کہا تو وہ اس سے مارپیٹ کرنے لگا۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا ہے اور ملزم نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کی مانیں تو ملزم جلد ہی ان کی گرفت میں ہو گا۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز