یوتھ کانگریس نے کیا وزیر اعظم مودی پر متنازعہ ٹویٹ، پھر کیا ڈیلیٹ

یوتھ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک قابل اعتراض ٹویٹ کیا۔

Nov 21, 2017 09:14 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 09:18 PM IST

نئی دہلی۔ یوتھ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک قابل اعتراض ٹویٹ کیا۔ یوتھ کانگریس کی آن لائن میگزین یوا دیش نے یہ ٹویٹ کیا۔ اس میں ایک تصویر ہے جس میں پی ایم مودی کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور برطانیہ کی پی ایم تھریسا مے کھڑی ہیں۔

تصویر میں تینوں کو بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس میں مودی ان دونوں سے یہ پوچھتے نظر آتے ہیں کہ 'آپ لوگوں نے دیکھا اپوزیشن میرے کیسے کیسے میمے بنواتا ہے؟'اس کے بعد ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ اسے میمے نہیں میم کہتے ہیں۔ پھر تھریسا مے کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے تو چائے بیچ۔

یوتھ کانگریس نے کیا وزیر اعظم مودی پر متنازعہ ٹویٹ، پھر کیا ڈیلیٹ

Loading...

یہ ٹویٹ منگل کو شام 6 بجے کیا گیا۔ اس ٹویٹ پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس تنازعے کے بعد ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے اس پر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا، کیا راہل گاندھی اس طرح کے غریب مخالف ٹویٹ کی حمایت کرتے ہیں؟

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز