Live Results Assembly Elections 2018

ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گاٹکے بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، 27 نومبر کو ریسپشن

سابق ہندستانی کرکٹر ظہیر خان اور بولی وڈ اداکارہ ساگریکا گاٹکے بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

Nov 23, 2017 08:49 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 08:49 PM IST

نئی دہلی: سابق ہندستانی کرکٹر ظہیر خان اور بولی وڈ اداکارہ ساگریکا گاٹکے بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ظہیرخان اورساگریکا گاٹکے نے رواں برس اپریل میں منگنی کی تھی، جس کے 4 ماہ بعد یعنی ستمبر 2017 میں ہی ان کی جانب سے جلد شادی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔15 ستمبر کو جوڑے کی جانب سے 27 نومبر 2017 میں شادی کا اعلان کیا گیا تھا۔ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے نے روایتی طریقوں کے بجائے 23 نومبرکو عدالت میں شادی کی۔

دونوں کی شادی کی سب سے پہلی تصویر اورخبر اداکارہ ساگریکا گاٹکے کی دوست انجنا شرما کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔تصویر میں ساگریکا گاٹکے کو دلہن کے روایتی سرخ لباس اور ظہیر خان کو ہلکے گلابی رنگ کے کرتے میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ساگریکا گاٹکے اور ظہیر خان کی شادی کی تصاویر ان کے ساتھ 2007 میں فلم ’چک دے انڈیا‘ میں کام کرنے والی ساتھی اداکارہ ودیا ایم ملاودا نے بھی ٹوئیٹ کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’ سالی اور گھر والی کے ساتھ‘، ’میں اپنے نئے بہنوئی کے ساتھ‘۔

ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گاٹکے بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، 27 نومبر کو ریسپشن

ایک روز قبل ہی ودیا ایم ملاودا نے ساگریکا گاٹکے کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اداکارہ کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے 23 نومبر کو شادی کی خبر دی تھی۔اس تصویر میں ساگریکا گاٹکے کو زیورات پہنے ہوئے مسکراتا دیکھا جا سکتا ہے۔ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آنے سے قبل ہی ان کی شادی کے دعوت نامے تیار کرنے والے کارڈ ہاؤس ’روش کپور انوٹیشنز‘ کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ان کے دعوت ناموں کی جھلک جاری کردی گئی تھی۔ان کارڈز کے مطابق ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے کا ولیمہ رواں ماہ 27 نومبر کو ممبئی کے معروف تاج محل پیلس اینڈ ٹاور میں ہوگا۔

ولیمے کی تقریب میں شوبز ستاروں اور کرکٹ اسٹارز سمیت فیشن، ڈیزائننگ، ٹیکنالوجی، میڈیا اور کاروبار کے شعبوں سمیت مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پران کی شادی کے 2 ولیمے ہوں گے، ممبئی کے بعد ان کا ولیمہ پنے میں بھی ہوگا۔خیال رہے کہ اداکارہ ساگریکا گاٹکے کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’چک دے انڈیا‘ سے شہرت ملی، اس فلم میں انہوں نے ہاکی پلیئر کا کردار ادا کیا تھا۔ساگریکا گاٹکے اب تک 7 فلموں میں کام کر چکی ہیں، جن میں مراٹھی اور پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں، انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’رش‘، ’جی بھر کے جی لے‘ سمیت کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ظہیرخان نے ہندستانی کرکٹ ٹیم میں 90 سے زائد ٹیسٹ اور 280 سے زائد ایک روزہ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2015 سے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز