کشمیر کا اسامہ بن لادن بننا چاہتا ہے دہشت گرد ذاکر موسی ، پڑھیں اس سے متعلق کچھ خاص باتیں

Sep 14, 2017 05:21 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 05:21 PM IST

سری نگر : ذاکر موسی کشمیر اور اس کے باہر بھی ایک جانا پہنچانا نام ہے ۔ کبھی برہان وانی کے ماتحت کام کرنے والے ذاکر موسی کو 2016 میں اس کی موت کے بعد حزب المجاہدین کا کمانڈر بھی بنایا گیا ، لیکن اپنی ذہنیت کی وجہ سے ذاکر موسی حزب المجاہدین سے الگ ہوگیا۔

ذاکر موسی جموں و کشمیر سے دو مرتبہ کیرم چمپئن شپ کی نمائندگی بھی کرچکا ہے۔ پڑھائی لکھائی میں بھی وہ کافی اچھا تھا ، اچھے خاندان سے تھا اور بارہویں میں اس کو اردو میں 100 میں سے 68 نمبرات ملے تو وہیں انگلش میں 100 میں اس نے 76 نمبرات حاصل کئے۔ 2010 میں پتھر پھینکنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کیا ۔ حالانکہ ذاکر کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور تھا۔ اس کے والد بتاتے ہیں کہ پولیس کے سامنے ذاکر لگاتار کہتا رہا کہ اس نے پتھر نہیں پھینکے ، لیکن پولیس نے اس کی ایک نہ سنی ۔ اس کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کیس اور زیادتیوں کی وجہ سے اس نے ہتھیار اٹھا لیا۔

کشمیر کا اسامہ بن لادن بننا چاہتا ہے دہشت گرد ذاکر موسی ، پڑھیں اس سے متعلق کچھ خاص باتیں

کشمیر کی لڑائی کو سیاسی نہیں مذہبی مانتا ہے موسی

کشمیر کی علاحدگی پسند تنظیمیں کشمیر کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ اس لڑائی کو سیاسی مانتے ہیں یہاں تک کہ حز المجاہدین بھی اس لڑائی کو سیاسی تسلیم کرتی ہے ، لیکن ذاکر موسی اس لڑائی کو سیاسی نہ تسلیم کرکے مذہبی مانتا ہے۔ وہ غزوہ ہند میں یقین رکھتا ہے ۔ اسی کی وجہ سے ذاکر موسی نے اپنے آپ کو حزب المجاہدین سے بھی الگ کرلیا ۔ وہ اسلام کو کشمیر سے لے کر پورے ہندوستان میں نافذ کرانا چاہتا ہے۔ اس کا نعرہ ہے کہ شریعت یا شہادت ۔

نوجوانوں کا ہیرو ہے ذاکر موسی

ذاکر موسی کو کشمیر میں نوجوانوں کی کافی حمایت حاصل ہے ۔دراصل کشمیر کے نوجوان کشمیر کی موجودہ صورتحال سے مسلسل مایوس ہیں ۔ وہ اس معاملہ کا کوئی حل چاہتے ہیں ۔ کشمیر میں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے لے کر حریت تک لگاتار ایک لمبے عرصہ سے اس صورتحال کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ ذاکر موسی کافی متحرک ہے اور اس وجہ سے وہ نوجوانوں کا ہیرو بنا ہوا ہے۔

ذاکر موسی کشمیر کا اسامہ بننے کا خواہاں

کشمیر میں القاعدہ کو لانچ کرنے کے بعد ذکر نے اپنا خاص حلیہ بنا لیا ہے جو اسامہ بن لادن جیسا ہی ہے۔ بڑھی ہوئی داڑھی ، لمبا چوغااور ہاتھوں میں چھڑی۔ اس نے القاعدہ کی تعریف میں لگاتار کئی ویڈیو بھی جاری کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز